Wasail e Bakhshish
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

کیٹیگریز

وسائل بخشش

شیئر کیجئے

مصنف:

Ameer-e-Ahl-e-Sunnat

  • پبلشر: Maktaba-tul-Madina

  • تاریخ اشاعت: January 20 ,2010

  • اپڈیٹ تاریخ: August 25, 2023

  • کیٹیگری: Hamd-o-Naat

  • کل صفحات: 292

  • ISBN نمبر: 978-969-579-729-7

کتاب کے بارے میں:

وسائل بخشش

"وسائل بخشش" امیر اہلسنت، مولانا محمد الیاس قادری کی تحریر کردہ ایک بہترین کتاب ہے جو ایمان افروز مضامین، نعتیہ شاعری، حمد و مناجات، اور رباعیات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں امیر اہلسنت کی نعت اور امیر اہلسنت کا نعتیہ کلام پڑھ کر دل میں عشق رسول کا جذبہ مزید مستحکم ہوتا ہے۔

مولانا الیاس قادری کا مجموعۂ کلام

اس کتاب کا آغاز حمدباری تعالیٰ سے ہوتا ہے جو اللہ کی ثناء و توصیف پر مشتمل ہے۔ یہ حمد قاری کے دل کو اللہ کی وحدانیت کا احساس دلاتی ہے۔ امیر اہلسنت کی نعتیہ شاعری میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بیان کی گئی ہے جس میں عشق و محبت کے جذبات نمایاں ہیں جس سے امیر اہلسنت کا عشق رسول ظاہر ہوتا ہے۔ ان کی نعتیہ شاعری کی ہر لائن میں عشق رسول کا سمندر موجیں مارتا نظر آتا ہے۔

مناجاتِ عطار

جو اللہ سے دعائیں اور استغفار پر مبنی ہیں۔ ان مناجات میں مولانا الیاس قادری کی عاجزی و انکساری کی جھلکیاں نظر آتی ہیں اور یہ قاری کو محبتِ الہی کی جانب رجوع کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

منقبت " کے عنوان سے امیر اہلسنت کی رباعیات اور سلام شامل ہیں جو کہ اہلبیتِ اطہار،صحابہ کرام اور اولیاءاللہ کی تعریف و توصیف پر مبنی ہیں۔ "امیر اہلسنت کی رباعیات" میں حکمت و معرفت کی باتیں بیان کی گئی ہیں جو قاری کو دینی و روحانی تعلیمات سکھاتی ہیں۔

اس کتاب کا ایک اہم حصہ "سلامِ امیر اہلسنت" ہے، جس میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام پیش کیا گیا ہے۔ یہ سلام دلوں کو حضور کی محبت سے منور کرتا ہے اور ایمان کو تازگی بخشتا ہے۔

کتاب میں "آمدِ مصطفی مرحبا مرحبا" کے عنوان سے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ حصہ قاری کو میلاد النبیﷺ کی اہمیت اور اس کی خوشیوں میں شریک ہونے کی دعوت دیتا ہے۔

وسائل بخشش" ایک ایسی کتاب ہے جو نہ صرف دینی و روحانی علم فراہم کرتی ہے بلکہ قاری کے دل میں عشق رسول کی شمع بھی روشن کرتی ہے۔ مولانا الیاس قادری کی یہ کاوش اسلامی ادب میں ایک قیمتی اضافہ ہے اور ہر مسلمان کے لئے مشعل راہ ثابت ہو سکتی ہے۔

دیگر لینگوجز:

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن