کفار کی زندگی کا خلاصہ یہ ہے کہ ان کا تاریکی میں ڈوبا دل ان کی آنکھوں کو فانی دنیا اور اس کی رنگینیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیکھنے دیتا، ان کی ساری زندگانی صرف اور صرف ناپائیدار دنیا کی طلب میں اپنے اختتام کو پہنچ جاتی ہے۔
قراٰنِ مجید تمام بنی نوع انسان کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ یہ ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اس کا ہر حکم حق اور علم و حکمت کا انمول موتی ہے۔ قراٰنِ کریم ایسی جامع کتاب ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں راہنمائی کرتی ہے۔
مسلمان کی عزت کعبہ کی حرمت سے بھی زیادہ ہے۔مگر فی زمانہ حالات اس قدر خراب ہوچکے ہیں کہ ایک مسلمان اپنے مسلمان بھائی کو اہمیت دینے کے بجائے اس کی عزت نیلام کرنے اور لوگوں کے سامنے اسےذلیل ورسوا کرنے کے مواقع تلاش کرتا ہے۔
امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی حیاتِ مبارکہ پر نظر کریں تو جابجا ایسی باتیں، واقعات اور معاملات دیکھنے کو ملتے ہیں، جس سے نا صرف سامانِ وقف کے معاملے میں ان کی حَسّاسِیَّت اور احتیاط ظاہر ہوتی ہے