Faizan e Sahaba

Book Name:Faizan e Sahaba

احادیثِ مبارکہ اورمحبتِ صحابہ

        حضرتِ سیِّدُنا اَنس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی، ’’قیامت کب آئے گی؟‘‘فرمایا،’’ تُونے اس کے لئے کیا تیاری کی ہے؟‘‘ اس نے عرض کی،‘‘ کچھ نہیں مگر مَیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مَحبّت کرتا ہوں۔ حُضُور عَلَیْہِ السَّلَام  نے فرمایا:’’تم اُسی کے ساتھ رہوگے جس سے مَحبّت کرتے ہو۔‘‘ حضرتِ سَیِّدُنا اَنس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  فرماتے ہیں کہ ہمیں کسی شے سے اتنی خُوشی نہیں ہوئی جتنیرسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس قول سے ہوئی کہ’’تم جس سے مَحَبَّت کرتے ہو اُسی کے ساتھ رہوگے ‘‘ حضرتِ سیِّدُنا اَنس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  فرماتے ہیں کہ میں نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور حضرتِ سَیِّدُنا صِدِّیق و عُمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے ساتھ مَحَبَّت کرتا ہوں اور مجھے اُمّید ہے کہ ان سے مَحَبَّت کرنے کی وجہ سے میں انہی کے ساتھ ر ہوں گا۔ (بخاری،کتاب فضائل اصحاب النبی،باب مناقب عمر بن خطاب۔۔۔الخ،۲/۵۲۷،حدیث: ۳۶۸۸)

سب صحابہ سے ہمیں تو پیار ہے

ان شآء اللہ دو جہاں میں اپنا بیڑا پار ہے

حضرتِ سیِّدُنا اَنس   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے، سرکارِ نامدار، دو عالم کے