Hasad ki Tabahkariyan aur Ilaj

Book Name:Hasad ki Tabahkariyan aur Ilaj

تک سے بھی یہ لَتْ نہیں چھوٹ سکتی تھی۔گُناہوں کی نحوست کا عالَم یہ تھا کہ  مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نَماز پڑھنے سے دل گھبراتا تھا !اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی رَحْمت سے ہمارے عَلاقے کی فُرقانیہ مسجِد (لیاقت آباد، بابُ المدینہ کراچی)میں تبلیغِ قراٰن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک،دعوتِ اسلامی کی طرف سے ہونے والے آخری عشرہ رَمَضانُ المُبارَک (۴۲۵ا ؁ ھ۔2004 ء ) کے اجتِماعی اِعتِکاف کے اندر میں گنہگار بھی عاشِقانِ رسول کے ساتھ مُعتَکِف ہو گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ’’مدنی انعامات‘‘کی بَرَکت سے آخِرت بنانے کی سوچ بنی ، گُناہوں سے کچھ بے رَغْبتی پیدا ہوئی ۔ پھر قادِریہ رضویہ سلسلے میں مُرید بنا تو نَماز کی پابندی نصیب ہوئی ، میں نے ڈبّواسنوکرکھیلنا ترک کر دیا۔ مجھے حیرت ہے میں نے یہ کیسے چھوڑ دیا ! اِس کے بعد دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سُنَّتوں بھرے اجتِماع کے آخِری دن صحرائے مدینہ (بابُ المدینہ کراچی )میں حاضِری ہوئی ، وہاں '' .T.Vکی تباہ کاریاں ''کے موضُوع پر بیان ہوا۔ اس کو سُن کر میں عذاب ِ قَبْر وحَشْر کے خوف سے لرزاُٹھا اور میں نے عہد کر لیا کہ کبھی بھی.T.Vنہیں دیکھوں گا۔ میں نے اپنی پیاری امّی جان کو'' .T.Vکی تباہ کاریاں'' نامی کیسیٹ سُنائی تو اُنہوں نے بھی .T.V دیکھنا بالکل بند کر دیا اورسرکارِ غوثُ الاعظم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم  کی مُریدنی بننے کا جذبہ پیدا ہوا، چُنانچِہ ان کو بھی بَیْعَت کروا دیا۔ اِس کی بَرَکت سے امّی جان فرض نَمازوں کے ساتھ ساتھ تہجُّد ، اِشراق اور چاشت بھی پابندی سے پڑھنے لگیں۔ خُدائے رحمٰن عَزَّ  وَجَلَّ کی عظمت و شان پر میری جان قربان! تھوڑے ہی عرصے میں امّی جان کو مدینۂ منوَّرہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً  کا بُلاوا آگیا۔ اس پر امّی نے خُود فرمایاکہ یہ سب بیعت ہونے کا فیض ہے ۔ یہ بیان دیتے وَقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ میں اپنے یہاں ذَیلی قافِلہ ذِمّہ دار کی حیثیَّت سے میری پیاری پیاری مدنی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی خِدمت کرنے کی کوشِش کر رہا ہوں۔(فیضانِ رمضان ص ۱۵۰۵)