Hasad ki Tabahkariyan aur Ilaj

Book Name:Hasad ki Tabahkariyan aur Ilaj

بچوں گا ٭مَدَنی قافلے، مَدَنی انعامات ، نیز عَلاقائی دَوْرَہ، برائے نیکی کی دعوت وغیرہ کی رَغْبَت دِلاؤں گا٭قَہْقَہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا٭نظر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کے مدنی پُھول:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کے بیان کا مَوضُوع ہے ”حَسدکی تباہ کاریاں اور اس کا عِلاج “ ۔ سب سے پہلے ہم ایک  حاسدشَخْص  کے عبرت نا ک اَنْجام کی حِکایت سُنیں گے۔  اس کے بعد  حَسَد کی تعریف، اس کی مذمّت پرآیاتِ کریمہ اورچند اَحادیثِ مُبارکہ بھی سُنیں گے سب سے پہلے حسد کس نے کیا اور اس مَرَض کی علامتیں کیا ہیں  ،یہ بھی عرض کروں گا،  پھر اس مُہلک(ہلاک کرنے والی) باطنی بیماری کے عِلاج بتانے کے ساتھ  ساتھ آخر میں ’’عمامہ شریف کے مدنی پُھول‘‘ بھی آپ کے گوش گُزار کروں گا۔ آئیے سب سے پہلے عبرت نا ک اَنْجام  والیحکایت سُنتے ہیں۔

شکاری خُود شکار ہوگیا:

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ ُالمدینہ کی مطبوعہ 98 صفحات پر مُشْتمل کتاب ’’حسد ‘‘ کے صفحہ نمبر1 پر ہے :ایک شخص کوکسی بادشاہ کے دربار میں خُصُوصی رُتبہ حاصِل تھا ۔ وہ روزانہ بادشاہ کے رُوبرو کھڑے ہو کر بطورِ نصیحت کہا کرتا تھا : ’’ اِحسان کرنے والے کے اِحسان کا بدلہ دو ، بُرے شخص سے بُرائی سے پیش نہ آؤ کیونکہ بُرے اِنسان کے لئے توخُود اُس کی بُرائی ہی کافی ہے ۔‘‘ بادشاہ اس کی بہترین نصیحتوں کی وَجہ سے اُسے بہت محبوب رکھتا تھا۔بادشاہ کی طرف سے دی جانے والی عزّت و مَحَبَّت دیکھ کر ایک دَرباری کو اُس شخص سے حَسَد ہو گیا ۔ ایک دن حاسِد درباری اس شخص کی عزّت کے خاتمے