Hasad ki Tabahkariyan aur Ilaj

Book Name:Hasad ki Tabahkariyan aur Ilaj

تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مَجْلِس مَدَنی اِنْعامات کا قیام عمل میں آیا۔آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں:کاش! دیگر فرائض و سُنَن کی بجا آوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی او راسلامی بہنیں ان مَدَنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دستورُ العَمَل بنا لیں۔اورتمام ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی اپنے اپنے حَلْقے میں ان (مَدَنی انعامات کے رسائل) کو عام کردیں اور ہرمسلمان اپنی قَبْر و آخِرت کی بہتری کیلئے ان مَدَنی اِنعامات کو اِخلاص کے ساتھ اپنا کر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے فضل و کرم سے جَنّتُ الْفردوس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پا لے۔‘‘

آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی خواہش کے پیشِ نظرمَجْلِس مَدَنی انعامات کے تمام ذِمّہ داران کو تاکید کی جاتی ہے کہ ذیلی حلقہ، حلقہ، علاقہ، ڈویژن اور کابینہ سطح کے تمام ذِمّہ داران  ودیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ذیلی حلقوں کا جَدول بنائیں۔ اسلامی بھائیوں کے پاس جا جا کر اِنْفِرَادی کوشِش کرکے مَدَنی اِنْعامات کا رِسالہ پیش کرتے ہوئے ،اس پر عمل کرنے کا ذِہْن بنائیں، فکرِ مدینہ کرنے کا طریقہ سمجھائیں، تیار ہو جانے والوں کے نام لکھیں، ذیلی ذِمّہ دار کے پاس ذیلی،حلقہ ذِمّہ دار کے پاس حلقہ اور علاقہ/ شہر ذِمّہ دار کے پاس علاقہ/ شہر کے (ذِمّہ داران و اہلِ مَحَبَّت) اسلامی بھائیوں کی فہرست مَوْجُود  ہو،یہ تمام ذِمّہ داران، ان اسلامی بھائیوں سے رابطہ رکھیں پھر انہیں فکرِ مدینہ کرنے کی یاددِہانی بھی کرواتے رہیں۔

12 مدنی کاموں میں حصّہ لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکیاں کرنے، گُناہوں سے بچنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کیلئے ذِیلی حلقے کے  12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام، مَدنی انعامات بھی ہے ۔ ہمارے اَسلافِ کرامرَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  بھی نہ صرف خُودفکرِ آخرت میں اپنے اَعمال کا مُحاسَبہ کرتے ،بلکہ لوگوں کو بھی اس کا ذِہْن دیا کرتے، جیسا کہ اَمِیْرُ الْمُؤمِنْین حضرتِ سَیِّدُنا عُمر فارُوق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں  :''اے لوگو! اپنے اَعمال کا حساب کر لو ، اس سے پہلے کہ