Faizan e Ghareeb Nawaz

Book Name:Faizan e Ghareeb Nawaz

بارہ(12) مدنی کاموں میں حصّہ لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم اَولیاءُ اللہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے زندگی گزارنا چاہتے  ہیں تو تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ یہ وہ مدنی ماحول ہے  جس نے بزرگان ِ دِین  کےطریقے پرچلتے ہوئے  تمام مسلمانوں کو اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کا ذہن دیا اور نیکی کے کاموں میں ترقی کے لئے ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی ہے ۔ذیلی حلقے کے ان  12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام نمازِ فجر کے بعد  مَدَنی حَلْقہ بھی ہے۔ جس میں روزانہ،تین آیاتِ قرآنی کی تلاوت مع تَرْجَمَۂ کنز الایمان وتفسیر خزائنُ العرفان/تفسیرنورُالْعرفان/تفسیر صِراطُ الجنان،درسِ فیضانِ سُنَّت(4صفحات)اورشَجْرہ قادِریہ، رَضَویہ، ضیائیہ،عطاریہ پڑھا جاتا ہے ۔قرآنِ مجید پڑھنے پڑھانے  اور سمجھنے سمجھانے  کی تو کیا بات ہے ۔

نبیِّ مکرَّم ، نُورِ مُجسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مُعَظَّم ہے:خَیْـرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْـقُراٰنَ وَعَلَّمَهُ، یعنی تم میں بہترین شَخْص وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور دوسروں کو سکھایا۔  (بخاری ،کتاب فضائل القرآن،باب خیرکم من تعلمالخ،۳/۴۱۰،حدیث:۵۰۲۷)

حضرتِ سیِّدُنااَنَس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے رِوایت ہے کہ رسولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا: جس شَخْص  نے قرآنِ پاک سیکھا اورسکھایا اور جو کچھ قرآنِ پاک میں ہے،اس پر عمل کیا،قرآن شریف اس کی شفاعت کرے گا اور جنّت میں لے جائے گا۔(تاریخ ابن عساکر،۴۱/۳، معجم کبیر، ۱۰/۱۹۸حدیث:۱۰۴۵۰)

ایک اور حدیث پاک میں ہے :جس شَخْص  نے قرآنِ مجید کی ایک آیت یا دِین  کی کوئی سنّت سکھائی قِیامت کے دن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کے لئے ایسا ثواب تیار فرمائے گا کہ اس سے بہتر ثواب کسی کے لئے بھی