Book Name:Faizan e Ghareeb Nawaz
بنے،حتّٰی کہ ہِندکا ظالم و جابِر حکمران بھی آپ کی شخصیّت سے مرعُوب ہوکرتائِب ہوااورعقیدت مندوں میں شامل ہوگیا۔آئیے !خواجہ غریب نوازرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی زندگی کےحسین پہلوؤں کے بارے میں کچھ سُنتے ہیں ۔
حضرتِ سَیِّدُنا خواجہ غریب نواز سَیِّدمُعِیْنُ الدِّین حَسَن سَنْجَری چِشْتِی اَجْمیری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی ۵۳۷ ھ بمطابق 1142ء میں سِجِسْتان یاسیستان (موجودہ ایران)کے علاقہ” سَنْجَر“مىں پیداہوئے ۔([1])
آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کااِسمِ گرامی حَسَن ہےاورآپ نَجِـیْبُ الطَّرَفَیْن حَسَنی وحُسینی سَیِّدہیں۔آپ کے مشہور ومعروف اَلقاب مُعِیْنُ الدّین ، خواجہ غریب نواز، سُلطانُ الْـھِند، وَارِثُ النَّبِی اورعطائے رسول وغیرہ ہیں، آپ کا سِلسِلۂ نَسَب سَیِّدمُعینُ الدّین حَسَن بن سَیِّدغِیَاثُ الدّین حَسَن بن سَیِّدنجمُ الدّین طاہر بن سَیِّدعَبْدُالْعَزِیز ہے ۔ ([2])
آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے والدِماجدسَیِّدغِیَاثُ الدّین حَسَنرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جن کا شمار”سَنْجَر “کے اُمَرا ورُؤَسا مىں ہوتاتھا، اِنْتہائی مُتَّقِی وپرہیز گاراورصاحِبِ کَرامت بُزرگ تھے ۔نیز آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کى والِدَہ ماجِدہ بھی اکثر اوقات عِبَادت و رِیاضت میں مشغول رہنےوالی نیک سیرت خاتُون تھیں۔([3])جب حضرت سَیِّدُنا خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ پندرہ(15) سال کی عُمر کوپہنچے تو والدِمُحترم کا وِصالِ پُرمَلال