Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

الْاَنْهٰرُۚ-(پ6 ، المائدہ: 12)             کے نیچے  نہریں رَواں۔

سُبْحٰنَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  !نَمازیوں کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں کیسے کیسے اِنْعامات ہیں کہ انہیں جَنَّت ومَغْفِرت  کی بِشارتیں دی جارہی ہیں اوراَجْرِ عَظِیْم کی نَویدیں(خُوشخبریاں)بھی  سُنا ئی  جارہی ہیں۔ اَحادیثِ مُبارَکہ میں بھی نَماز کی بَہُت زِیادہ اَہَمیَّت اور رَغْبَت دِلائی گئی ہے،آئیے تَرغیب کیلئے دو (2)فرامین ِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنْتے ہیں ۔

1.     اللہعَزَّ  وَجَلَّ    نے پانچ(5) نَمازیں فَرض فرمائی ہیں،جو ان کے لئے بہتر طَریقہ سے وُضو کرے اور انہیں ان کے وَقْت میں اَدا کرے اور ان کے رُکُوع وسُجود، خُشُوْع کے ساتھ پورے کرے تو اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے ذمّۂ کرم پر ہے کہ اس کی مَغْفِرت فرمادے اور جو انہیں اَدا نہیں کرے گا تواللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے ذِمّے اس کے لئے کچھ نہیں، چاہے تو اسے مُعاف فَرمادے اور چاہے تو اسے عَذاب دے۔ (سنن ابوداؤد ، کتا ب الصلوۃ ، با ب المحا فظۃ علی وقت الصلوات، رقم ۴۲۵، ج۱، ص۱۸۶)

2.      اگرتمہارے کسی کے صِحْن میں نہر ہو، ہر روز وہ پانچ(5) بار اُس میں غُسل کرے تو کیا اُس پر کچھ مَیْل رہ جائے گا؟ لوگوں نے عَرْض  کی : جی نہیں ۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:  نَماز گُناہوں کو ایسے ہی دھو دیتی ہے جیسا کہ پانی مَیل کو دھوتا ہے۔(سنن ابن ماجہ،ج٢،ص١٦٥، حدیث١٣٩٧)

میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے نَمازپڑھنے والے کس قَدَر خُوش نصیب ہیں کہ  اُن پر رحمتِ الٰہی کی ایسی بارش ہوتی ہے جو اُن کے گُناہوں کو دھو ڈالتی ہے،نَماز کی بَرَکت  سے سابِقہ گُناہ تو مُعاف  ہو ہی جاتے ہیں،آئندہ  بھی انسان گُناہوں اور بےحَیائی کے کاموں سے کَنارہ کَشی اِخْتِیار کرنے لگتا ہے۔نماز کی عادت باقی رکھنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت