Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

کیجئے،علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں حصّہ لیجئے نیز اپنی مَساجد،مَحلّوں اور گھروں میں درْسِ فَیضانِ سُنّت کو جاری کیجئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ خود بھی نمازوں کی عادت بنی رہے گی اور دوسروں کوبھی نیکی کی دعوت دینے کا عظیم ثواب بھی ہاتھ آئے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!ماہِ ذُوالْحِجَّۃُ الْحَرام عنقریب ہمارے درمیان جَلْوہ گَر ہونے والا ہے اور یہ بہت بابرکت اور رحمتوں والامہینہ ہے،لہٰذاجتنا زِیادہ ہوسکے اس مہینے میں عبادت و رِیاضت کا اِہْتمام کیا جائےاور ہو سکے تو اس ماہ نفلی روزے بھی رکھنے کی سعادت حاصل کی جائے کہ نفلی روزوں کے بے شُمار فضائل وبرکات ہیں نیزاحادیثِ مُبارَکہ میں ذُوالْحِجَّۃُ الْحَرامکے پہلےعَشَرہ (یعنی اِبتِدائی دس(10) دن)کے فضائل  بھی بیان ہوئے ہیں :

شبِ قَدرکے برابر فضیلت

حدیث ِپا ک میں ہے ،اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کو عَشَرَہ ذُوالْحجَّہ سے زِيادہ کسی دن میں اپنی عِبادت کیا جانا پسندیدہ نہیں اِس کے ہردن کا روزہ ایک(1) سال کے روزوں اور ہرشب کاقِیام شبِ قَدر کے برابر ہے۔(جامع ترمذی ج۲ص۱۹۲حدیث۷۵۸)

عَرَفہ کا روزہ

حضرتِ سَیِّدُنا اَبُو قَتادہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے رِوایَت ہے ،سُلطانِ مدینہ،قرارِ قَلْب وسینہ ،فیض گنجینہ ،صاحِبِ مُعَطَّر پسینہ، باعِثِ نُزُولِ سکینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ باقرینہ ہے: مجھے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر گُمان ہے کہ عَرَفہ(یعنی ۹ ذُوالحجَّۃِ الْحرام )کا روزہ ایک (1) سال قَبْل اور ایک(1)  سال بعدکے گُناہ مِٹادیتا ہے۔( صحیح مُسلم ص۵۸۹،حدیث:۱۹۶)