Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

ایک روزہ ہزار (1000)روزوں کے برابر

اُمّ ُالْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے رِوایَت ہے ،رَسُوْلُ اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: عَرَفہ (یعنی ۹ ذوالحجَّۃِ الحرام )کا روزہ ہزار(1000) روزوں کے برابر ہے۔ (شُعَبُ الایمان ج۳ ص۳۵۷حدیث۳۷۶۴) مگر حج کرنے والے پر جوعَرَفات میں ہے اُسے عَرَفہ (یعنی ۹ ذوالحجَّۃِ الحرام ) کے دِن روزہ رکھنامکروہ ہے۔حضرتِ سَیِّدُنا اَبُوہُریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے حُضُورپُر نُور،شافِع یومُ النُّشُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے عَرَ فہ کے دِن (یعنی ۹ ذوالحجَّۃِ الحرام کے روزحاجی کو ) عَرفات میں روزہ ر کھنے سے مَنْع فرمایا۔(صحيح ابن خُزيمہ ج۳ص۲۹۲حدیث:۲۱۰۱)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آپ نے مُلاحَظہ فرمایا کہ ماہِذُوالْحِجَّۃُ الْحَراممیں روزے رکھنے کے کس قدر فضائل وبرکات ہیں،لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ اس ماہ ِمُبارَک  میں قُربانی ودیگر عِبادات کے  ساتھ ساتھ نفلی روزے رکھنے کی بھی عادت بنائیں،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کے سبب  ہمیں بے شُماررحمتیں اور برکتیں حاصِل ہوں گی۔

نَماز و روزہ و حَجّ و زکوٰۃ کی توفیق

عطا ہو اُمّتِ محبوب کوسدا یاربّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آج ہم نے حضرتِ سَیِّدُنااِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سیرتِ مُبارکہ کے حوالے سے بیان سُناکہ

v   آپ  عَلَیْہِ السَّلَام کا مقام ومرتبہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک نہایت بُلند وبالا ہے۔

v   آپ عَلَیْہِ السَّلَام اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے اَحکامات کو بَجالانے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش