Hasnain Karimain ki Shan o Azmat

Book Name:Hasnain Karimain ki Shan o Azmat

عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بہت مشابہ تھے اور اِمامِ حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اِس سے نیچے کے حصے میں رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بہت مشابہ تھے۔

مُفَسِّرِ شَہِیر،حکیم الاُمَّت مُفتی احمد یارخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کی شَرح میں فرماتے ہیں:خیال رہے کہ حضرت فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا از سرتا قدم بالکل ہمشکلِ مصطفیٰ تھیں۔( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)اورآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے صاحبزادگان یعنی حسنین کریمین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا میں یہ مشابہت تقسیم کر دی گئی تھی،حضرت امام حسین کی پنڈلی قدم شریف تک اور ایڑی بالکل حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مشابہ تھی،حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے قدرتی مشابہت بھی اللہ تعالٰی کی نعمت ہےجو اپنے کسی عمل کو حضور کے مشابہ کر دےتو اس کی بخشش ہو جاتی ہے،تو جسے خداتعالٰی اپنے محبوب کے مشابہ کرے،اُس کی محبوبیت کا کیا حال ہو گا۔(مرآۃ جلد8ص480)

صَلُّوْا عَلَی  الْحَبِیْب!                                                                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےسرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اپنے اَہْلِ بیت اورپیارے نواسوں سے بے انتِہامَحَبَّت کرتے دیکھا تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت کی وجہ سے یہ حضرات بھی ان سے مَحَبَّت  وشَفْقَت سے پیش آتے اورآپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وصالِ ظاہری کےبعدبھی آپ کے اہلِ بیتِ اطہاراور بالُخُصوص حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْن کا بے حد خَیال رکھاکرتے، چُنانچہ     

صدّیقِ اکبر کی اِمام ِحسن سے مَحَبَّت:

 حضرت سیّدناابوبکرصدّیقرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  جب اَمِیْرُالْمُؤمِنِین،خَلِیْفَۃُ الْمُسْلِمِین مُنتَخَب ہُوئے تو رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے تَعَلُّق کی وجہ سےآپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  اہلِ بیتِ اطہار کابہت خَیال رکھا کرتے اوراَہْلِ بیتِ اَطہار کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ ’’ نبیِّ کریم، رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ