Book Name:Hasnain Karimain ki Shan o Azmat
میں پہل کرلینی چاہئے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّسَر بُلندی پائیں گے۔ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:مَنْ تَوَاضَعَ لِلّٰہِ رَفَعَہُ اللّٰہ۔ یعنی ''جواللہ عَزَّوَجَلَّ کیلئے عاجزی کرتا ہے،اللہ عَزَّ وَجَلَّاُسے بُلندی عطا فرماتا ہے۔'' (شُعَبُ الْاِیمان ج ٦ ص ٢٧٦ حدیث ٨١٤٠)اور ہمیشہ اپنے رشتہ داروں سے بنا کررکھئے،ان کے ساتھ حُسْنِ سُلوک کا مُظاہَر ہ کرتے رہئے،کیونکہ اس میں فائدہ ہی فائدہ ہے ۔
حضرتِ سَیِّدُنا فقیہ ابُواللَّیث سَمَرقَندی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:صِلَۂ رِحْمی کرنے کے 10 فائدے ہیں:٭اللہعَزَّ وَجَلَّ کی رِضاحاصِل ہوتی ہے٭لوگوں کی خُوشی کاسَبب ہے٭فِرِشْتوں کو مَسَرّت ہو تی ہے ٭مُسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے ٭شیطان کو اس سے رَنْج پہنچتاہے ٭عُمربڑھتی ہے٭رِزْق میں برکت ہوتی ہے٭فوت ہوجانےوالےآباءواَجداد(یعنی مسلمان باپ دادا) خُوش ہوتے ہیں٭آپس میں مَحَبَّت بڑھتی ہے٭وفات کے بعداس کے ثواب میں اِضافہ ہو جا تا ہے،کیونکہ لوگ اُس کے حق میں دُعائے خَیْر کرتے ہیں ۔ (تَنبیہُ الغافِلین ص٧٣)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے گھروں اورمُعاشَرے (مُ۔عَا۔شَ۔رے) کواَمن کا گہوارہ بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مُشکْبار مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوجائیے اور ہر ماہ کم اَزْ کم تین (3)دن کیلئے مَدَنی قافِلے میں سُنَّتوں بھرا سفر کیجئے،نیز مَدَنی اِنعامات کے مُطابِق زِندگی گُزاریئے۔نیز صِلہ رحمی کے فَضائل و برکات جاننے کے لیےشیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت ،بانی ِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابُوبلال محمدالیاس عطار قادری رَضَوی ضِیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب "نیکی کی دعوت صفحہ نمبر 156تا161"،رسالہ’’ہاتھوں ہاتھ پُھوپھی سے صُلح کرلی اوراِحترامِ مسلم‘‘ کا مُطالَعہ فرمائیے۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسےاس کتاب اور رسائل کو رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد