Lambi Umeedon kay Nuqsanat

Book Name:Lambi Umeedon kay Nuqsanat

میں لےجائے گا۔(تاریخ دمشق لابن عساکِر ج۴۱ ص۳،ا َلْمُعْجَمُ الْکبِیْر لِلطَّبَرانِیّ ج۱۰ص۱۹۸حدیث ۱۰۴۵۰) ایک اورحدیثِ پاک میں ہے :جس شخص نے قرآنِ کریم کی ایک آیت یا دِیْن کی کوئی سُنَّت سکھائی، قِیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کیلئے ایسا ثواب تیارفرمائے گا کہ اس سے بہتر ثواب کسی کیلئے بھی نہیں ہوگا۔(جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوْطِیّ،۷/۲۰۹،حدیث۲۲۴۵۴)لہٰذاآپ بھی پابندی کے ساتھ مدنی حلقے میں شِرکت کی نِیَّت فرمالیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کی خُوب خُوب برکتیں حاصل ہوں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتاہوں۔تاجدارِرسالت،شَہَنشاہِ نُبُوّت،مُصطَفٰےجانِ رَحمت، شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر  جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ  جنَّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔   (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنَّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

آئیے!شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے’’163 مدنی پُھول‘‘سے پانی پینے کے چند مدنی پُھول سُنتے ہیں:

دوفرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم: ٭اُونٹ کی طرح ایک ہی سانس میں مَت پیو، بلکہ دو یا تین مرتبہ (سانس لے کر) پیو اور پینے سے قبل بِسْمِ اللّٰہ پڑھو اور فَراغت پراَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہا کرو ( تِرمِذی ج٣ ص حدیث)3 نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے برتن میں سانس لینےیااس میں پُھونکنے سے مَنْع فرمایاہے۔ ( ابوداود ج۳،ص ۴۷۴ ،حدیث:۳۷۶۸ )مُفَسّرِِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضرتِ مُفْتی احمد یار خان