Lambi Umeedon kay Nuqsanat

Book Name:Lambi Umeedon kay Nuqsanat

بچنے کے لئے اِشارے اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتاہے ۔

دُعائے عطاؔر!یا اللہعَزَّ  وَجَلَّ جو کوئی بھی 12روزہ مدنی کورس کرے ،پُل صراط پرسےوہ بجلی کی سی تیزی سے گزر جائے اور بے حسا ب جنَّت میں داخلہ حا صل کرلے اور محبوبِِ کریم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اسے پڑوس مل جائے۔

مدنی اِنْعامات کی بھی مرحبا کیا بات ہے

قُربِ حَق کے طالبوں کے واسطے سوغات ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خُلاصہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

بصرہ کا بادشاہ لمبی اُمید وں کی وجہ سے دُنیوی عیش و عشرت میں مبُتلا ہوا ،جیسے ہی  دل سے لمبی اُمیدوں کی آگ بجھی ،غَفْلت کا اندھیرا دُور ہوا، تو اُس کا دل توبہ کی جانب مائل ،گُناہوں سے بیزار اور  دُنیا سے اُچاٹ ہوگیانیز لمبی اُمیدوں کوچھوڑ کرگناہوں پرنادِم ہونے کی برکت سے اُس کاخاتمہ بھی توبہ پر ہوا۔

لمبی اُمید کے دھوکے میں مبُتلا ہو کرانسان یہ سوچتا ہے کہ ابھی عُمر بہت ہے،نیکیاں آئندہ کرلیں گے،اِسی خیال میں رہتے ہیں کہ موت آجاتی ہے۔

لمبی  اُمیدعمل کو ضائع کروادیتی ہے،نَفْسانی خواہشات میں مبُتلا کرکے انسان کو عاجز و لاچار بنادیتی ہے۔

دُنیوی اُمیدوں  میں کمی سے غَفْلت طاری نہیں ہوتی ،انسان گُناہ  پر دلیر نہیں ہوتا، توبہ میں