Lambi Umeedon kay Nuqsanat

Book Name:Lambi Umeedon kay Nuqsanat

ہوتے ہیں:”ابھی توبہ کرلوں گا، ابھی کافی وَقْت ہے، میں ابھی جو ان ہوں، میں ابھی کم عُمر ہوں، توبہ ہر وَقْت میرے اختیار میں ہے، جب چاہوں گا ،کرلوں گا۔“ (منہاج العابدین ،ص۸۱)

پانچویں آزمائش :لمبی اُمید میں مبُتلا ہونے کی وجہ سے دل  سخت ہوجاتا ہے، پھر نیکی کا جذبہ کم ہوتا چلا جاتا ہے، گُناہوں کی کثرت  بڑھ جاتی ہے ،حرص و لالچ میں اِضافہ ہوجاتا ہے ،دل فکرِ آخرت سے غافل ہوکر دُنیوی عیش وآرام کا عادی بن جاتا ہے ۔(منہاج العابدین ،ص۸۲،ملخصاً)

چھٹی آزمائش :لمبی اُمیدانسان کو موت سے غافل کردیتی ہے،چنانچہ مروی ہے کہ نبی ِ رحمت ،شَفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تین(3) لکڑیاں لیں، ایک اپنے سامنے گاڑی، دُوسری اس کے برابر میں جبکہ تیسری کچھ دُور، پھرصحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے ارشادفرمایا:”تم جانتے ہویہ کیاہے؟“اُنہوں نے عرض کی:اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ اوراس کا رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبہتر جانتے ہیں۔ارشاد فرمایا:”ایک لکڑی انسان اور دوسری موت ہےجبکہ دُوروالی اُمید ہے،انسان اُمیدکی جانب ہاتھ بڑھاتا ہے۔ مگر اُمید کے بجائے موت اسے اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔(موسوعة ابن ابی الدنیا، کتاب قصر الامل، ۳/ ۳۰۶، رقم:۱۰)

دِل سے الفتِ دنیا بالیقیں نکل جاتی

خار ان کے صَحرا کا دل میں گر اُتَر جاتا

لازمی ہے ہر صورت چھوڑنا گناہوں کا

بھائی موت سے پہلے کاش! تُو سدھر جاتا

(وسائلِ بخشش،ص156،157)

اَہَم نصیحت!  

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!خُود کو موت کے قریب تَصوُّر کیجئے، اپنے اُن  عزیز و اَقارِب