Hazrat Sayyiduna Talha bin Ubaidullah ki Sakhawat

Book Name:Hazrat Sayyiduna Talha bin Ubaidullah ki Sakhawat

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر ہم بھی احادیثِ مُبارَکہ میں بیان کردہ سخاوت کے فضائل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں نہ صرف عملی طور پر سخاوت اِخْتِیار کرنی پڑے گی، بلکہ اِس کے لئے سرتوڑ کوششیں بھی کرنی ہوں گی۔یاد رکھئے!شروع میں سخاوت اِخْتِیار کرنا مشکل ضرور ہوگا، لیکن اگر چند تدابیر پر عمل کر لیا جائے تو آہستہ آہستہ دل سخاوت کی جانب مائل ہوجائے گا اور بُخْلکی آفت سے بھی چھٹکارا نصیب ہوگا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

آئیے سخاوت کا وصف حاصل کرنے کے لئے بطورِ ترغیب چند تدابیرسُنتے ہیں:(1)وقتاً فوقتاً بارگاہِ الٰہی میں اس وصف کے لئے دعا کیجئےکہ دُعا کی برکت سے بڑے سے بڑا کام بن جاتا ہے اور حدیثِ پاک میں فرمایا گیا ہے کہ اَلدُّعَآءُ سِلَاحُ الْمُؤمِنِ یعنی دُعامومن کا ہتھیار ہے۔([1]) (2)سخاوت کی فضیلت سے مُتَعَلِّق آیات،احادیث،روایات اور واقعات کو بار بار پڑھئے یا سنئے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کیجئے۔(3) بُخْلکی مَذَمّت سے مُتَعَلِّق آیات و احادیث اور روایات و واقعات میں غور و فکر کیجئے اور اِس سے بچنے کی کوشش کرتے رہئے(4)سخاوت کے صلے میں ملنے والے عظیْمُ الشَّان ثواب اور  رِضائے الٰہی نیز بعض صُورتوں (مَثَلاً زکوۃ و صدقاتِ واجبہ کی ادائیگی)میں بُخْل کے سبب ملنے والے درد ناک عذابات اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی ناراضی کو مدِّ نظر رکھئے۔(5)اپنی مَوت کو کثرت سے یاد کیجئےکہ میرے مرنے کے بعد یہ مال میرے کسی کام نہ آئے گا اور سب یہیں رہ جائے گا، لہٰذا سخاوت کرنے میں ہی عافیت ہے۔ (6)نَفْس و شیطان جب بھی بُخْل کرنے کا مشورہ دیں تو  ہمیشہ اِس کا اُلٹ کریں،سخاوت کے سبب مال میں کمی کا خوف کرنے کے بجائے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ذات پر بھروسا کیجئے اور نَفْس پر جبر کرتے ہوئےنیک کاموں میں خرچ کرنے اور غریبوں کی مدد کرنے سے ہرگز ہرگز ہاتھ نہ روکئے (7)ایسے لوگوں کی صحبت اِخْتِیار کیجئے کہ جن کی برکت سے خرچ کرنے کا ذہن بنے اور ایسوں سے دُور بھاگئے جو کنجوسی کی طرف رہنمائی کریں(8)سخاوت کا وصف حاصل کرنے کے لئےمکتبۃ


 

 



[1] مستدرک، کتاب الدعاء ،باب الدعا ء سلاح المومن،۲/۱۶۲،حديث: ۱۸۵۵