Hazrat Sayyiduna Talha bin Ubaidullah ki Sakhawat

Book Name:Hazrat Sayyiduna Talha bin Ubaidullah ki Sakhawat

صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی سخاوتیں

اَمِیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے ایک بار نو سو پچاس(950)اُونٹ، پچاس (50)گھوڑے اور ایک ہزار (1000)اَشرفیاں راہِ خدا میں دِیں، پھر بعد میں دس ہزار (10,000)اَشرفیا ں اَور پیش کیں([1])٭حضرت سَیِّدُنا عبدُ الرحمٰن بن عَوْف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنے سات سو (700) اُونٹ مع ساز  و سامان راہِ خُدا میں خیرات کر دئیے۔ایک مرتبہ چار ہزار (4000)،دوسری مرتبہ چالیس ہزار (40،000)درہم اور تیسری مرتبہ پانچ سو (500)گھوڑے  اور پانچ سو (500)اُونٹ راہِ خُدا میں دئیے، بوقتِ وفات ایک ہزار(1000)گھوڑے اور پچاس ہزار(50،000)دِیناروں کا صدقہ کِیا اور جنگِ بدر میں شریک ہونے والے صحابَۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن کیلئے چار چارسو دِینار، جبکہ اُمُّ المؤمنین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اور دوسری اَزواجِ مُطَہّرات  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کیلئے ایک باغ کی وصیّت کی، جوچالیس ہزار (40،000)درہم کی مالیّت کا تھا۔([2]) ٭ حضرت سَیِّدُنا عبدُ اللہ بن عُمر  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنی پسندیدہ چیز فوراً  راہِ خدا میں خَیْرات کردیتے تھے۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنی زندگی میں ایک ہزار (1000)غُلاموں کو خرید کر آزاد فرمایا۔([3]) ٭حضرت سَیِّدُنا عبدُ اللہ بن جعفر  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو لوگ(سخاوت و  دریا دِلی کے سبب)بَحْرُ الْجُوْد(سخاوت کا دریا)اوراَسْخَی الْمُسْلِمِیْن(مسلمانوں میں سب سے زیادہ سخی)کہتے تھے ۔([4])

بزرگانِ دین کی سخاوتیں

حضرت سَیِّدُنا امام زَیْنُ العابدِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے اپنی زندگی میں دو مرتبہ اپنا سارا مال، راہِ خدا


 

 



[1] مرآۃ المناجیح،۸/۳۹۵بتغیر قلیل

[2] کراماتِ صحابہ،ص۱۲۶ ملخصاً

[3] کراماتِ صحابہ،ص ۱۵۹بتغیر قلیل

[4] کراماتِ صحابہ،ص۲۲۳بتغیر قلیل