Faizan e Khadija tul Kubra

Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

کرتے ہیں یعنی خُوش دِلی سے بَر وَقْت زکوٰۃوفطرہ اَدا کرتے ہیں، اپنے مال ماں باپ ،بہن بھائی اور اَولاد پر خرچ کرتے ہیں ،اپنے عزیزو اَقْرِباء  میں غریب  ویتیم افراد  کی کفالت کرتے ہیں،مساجد ومدارس اور نیکی کے دیگر کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتےہیں ۔نیکی کے کاموں میں خرچ کرنے  كا ایک بہترین ذریعہ یہ بھی ہےکہ ہم دین کے پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنا پیسہ خرچ  کریں تاکہ ہمارے لیے صدقۂ جاریہ  ہوجائے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی  ساری دُنیا میں  نیکی کی دعوت کو عام کرنے والی غیر سیاسی مسجد بھرو تحریک ہے، جس کا مقصد ہرمسلمان کویہ مدنی ذِہْن دیناہے کہ ”مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی سنتوں کی تربیت اور نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے تقریباً 103شعبہ  جات  میں مَدَنی کام کررہی ہے۔ان تمام شُعْبہ جات کوچلانے کے لیے کروڑوں  نہیں بلکہ  اربوں روپے کے اَخراجات  کی ضرورت ہوتی ہے۔مُلک وبیرونِ مُلک دعوتِ اسلامی کے تحت 452جامعاتُ المدینہ ( للبنین وللبنات)قائم ہیں جن میں کم و بیش ، تِیس ہزار تین سوچوّن(30354)،طلبہ و طالبات درسِ نظامی کر رہے ہیں، نیزدوہزارچارسوپچھتّر، 2475،مدرسۃُ المدینہ(للبنین وللبنات) بھی قائم ہیں جن میں کم وبیش ایک لاکھ تیرہ ہزارایک سو اٹھارہ(113118) مدَنی مُنّے اور مدَنی مُنّیاں حِفْظ و ناظرہ کی مُفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔  مدنی چینل جو کہ بے شُمار مسلمانوں کی اِصْلاح اور کُفّار کے قَبولِ اسلام کا سبب بن رہا ہے نیز اس کے ذریعے لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول عِلْمِ دِین سے مالا مال ہورہے ہیں، مدنی چینل پر رَمَضانُ الْمُبارَک میں بعدِ عصر وبعدِ تراویح روزانہ 2 مرتبہ اوررَمضان کے علاوہ ہفتے میں ایک مرتبہ مدنی مذاکرہ براہِ راست(Live) نشر کیا جاتا ہے ۔12دارُالافتاء اہلسنّت، المدینۃُ العلمیہ،مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ جس سے ماہانہ لاکھوں لاکھ مسلمان مُستَفِیْض ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ مدَنی مراکز(فیضانِ مدینہ)،دیگر مساجد کی تعمیرات و انتظامات،مدَنی تَرْبِیَت گاہیں ،مختلف تربیتی کورسز (مثلاً فرض عُلُوم کورس، امامت کورس، مدرس کورس، مدنی تربیتی