Faizan e Khadija tul Kubra

Book Name:Faizan e Khadija tul Kubra

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

     میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اُمُّ الْمُؤمنینحضرت سیِّدَتُناخدیجہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَاکاذِکْرِخیر مزید سُنیے،آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کی پاکیزہ صفات اور خُصُوصیات میں  سےیہ بھی ہے کہ آپ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا نے عورتوں میں سب سے پہلےاِسلام قَبول کیا،آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کوحُضُورِ انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سب سے پہلی زوجہ ہونے کا شَرف حاصل ہے ، اللہ رَبُّ الْعِزّت نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا  کوجبریلِ اَمین عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ذریعےسلام بھیجا،آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَانےحبیبِ کِبْرِیَا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی صحبتِ بابَرکت میں کم وبیش 25 سال رہنے کی سَعادت حاصل کی،آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے شِعْبِ ابی طالِب میں رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ مَحْصُور(قید)رہ کر رفاقت اور مَحَبَّت کا مِثالی نمونہ پیش کیا،آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے اپنی ساری دولت حُضُورِ انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قدموں میں ڈھیر کر دی، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی قبر میں ہادیِ بَرحَق صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُترے اور اپنے دَسْتِ اَقْدس سےآپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کوقبرمیں اُتارا،تاریخ میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کوطاہِرہ و صِدِّیقہ جیسے عظیمُ الشّان اَلْقابات سے یاد کیا جاتا ہے۔آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَاسروَرِ دوعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بہت ہی محبوب زوجَۂ مُطَہَّرہ ہیں،آپ کی حَیات میں رَسُوْلُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کسی اور سے نِکاح نہ فرمایا اور آپ کو جنَّت میں شور وغُل سے پاک محل کی بشارت سُنائی گئی ۔(فیضان امھات المومنین،ص۲۸)

     میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دیکھاآپ نے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نےاُمُّ الْمُومنین حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجۃُ الکبریٰرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کوکیسی کیسی عظیم خُصُوصیات سے نوازا تھاآئیے!اب حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کا مختصر تَعارُف اوراس کے بعدآپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کے مزید فضائل