Hazrat e Aisha ki Shan e ilmi

Book Name:Hazrat e Aisha ki Shan e ilmi

www.dawateislami.net سے رِیڈ (یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ  (Download) اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کِیا جا سکتا ہے۔

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!علمِ دین حاصل کرنے سے خوفِ خدا حاصل ہوتا ہے، علمِ دین حاصل کرنے سے حلال و حرام کی پہچان ہوتی ہے، علمِ دین حاصل کرنے سے اور کیا کیا حاصل ہوتا ہے،اس  کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب’’جنّت میں لے جانے والے اعمال‘‘کا مطالعہ فرمائیے اوررسالہ’’علم و علماء کی شان‘‘ کا مطالعہ بھی  بہت مفیدثابت ہو گا۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقیناً علم عظیم چیز ہے،علمِ دین سےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی رِضا اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خُوشنودی حاصل ہوتی ہے ،علمِ دین سے انسان کا ظاہر  و باطن سنورجاتا ہے،علمِ دین سے جہالت کے اندھیرےدُور ہوجاتے ہیں۔

       صحابۂ کِرام و صحابیات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم،اُمُّ المؤمِنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے دِیگر عِلمی سُوالات کے علاوہ قرآنِ پاک کی تفسیر کے بارے میں بھی پوچھا کرتے تھے، جیسا کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مَطبُوعہ 743 صفحات پرمشتمِل کتاب ’’جنّت میں لے جانے والے اَعمال‘‘صفحہ 615 پر ہے:حضرتِ سیِّدَتُنا اُمَیمَہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ میں نے اُمُّ المؤمِنین حضرتِ سیِّدَتُناعائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاسےان آیات کےبارے میں پوچھا

وَ اِنْ تُبْدُوْا مَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ اَوْ تُخْفُوْهُ یُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللّٰهُؕ-فَیَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۲۸۴) ٣،البقرہ:٢٨٤ )

 تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اوراگرتم ظاہرکروجوکچھ تمہارے جی میں ہے یا چھپاؤ ،اللہ تم سے اس کا حساب لے گا توجسے چاہے گا بخشے گا اور جسے چاہے گا سز ادے گا اور اللہ ہر چیز پر قا در ہے ۔