Aklaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan

Book Name:Aklaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan

عُلوم کورس،کِردارسازکورس یعنی"12دن  کا مدنی کورس"اور مدنی تربیتی کورس کرلیجئے۔(11)مدنی چینل پر نشر ہونے والے مختلف سلسلے دیکھتے رہئے (12)دعوتِ اسلامی کے تحت100سے زائدشعبہ جات میں سے کسی شعبے میں اپنی خدمات پیش کیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ان طريقوں پر عمل کی برکت سے بُرے اَخْلاق كاخاتمہ ہوگا اور اچھے اَخْلاق اپنانے کا ذہن بنے گا۔

تُو عطا حِلْم کی بھیک کر دے

 

میرے اَخْلاق بھی ٹھیک کر دے

تجھ کو فاروق کا واسطہ ہے

 

یاخُدا  تجھ سے میری دُعا ہے

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۳۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجْلسِ ڈاکٹرز

دعوتِ اسلامی تبلیغِ دین کے کم وبیش 103شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے۔ جن میں سے ایک شعبہ”مجلسِ ڈاکٹرز“ بھی ہے،مَوجُودہ دَور کے طبیبوں کی اَکْثریَّت عموماً بُنیادی ضروری دِیْنی عُلُوم سے ناواقف نظر آتی ہے، لہٰذا ان کی تعلیم  وتَرْبِیَت کے لئے دعوتِ اسلامی نے ”مجلسِ ڈاکٹرز“کی بُنیاد رکھی،طِب کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز کو بنیادی ضروری دینی مسائل سے آگاہی فراہم کرنا،ان کی سُنّتوں کے مطابق تَرْبِیَت کرنا اور انہیں اس مدنی مقصد’’مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّکے تحت زِنْدگی گُزارنے کا مدنی ذِہْن دینا ،اس  مجلس کے بُنیادی مقاصد میں شامل ہے۔اس شعبے سے وابستہ اسلامی بھائی اگراس شعبے میں خدمات سرانجام دینا چاہئیں تواپنے شہرکے نگرانِ شہر مشاورت سے رابطہ فرمائیں۔اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی اور مجلسِ ڈاکٹرز کو مزید ترقیاں اور برکتیں نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

 

اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو