Book Name:Aklaq-e-Mustafa Ki Jhalkiyan

اَخْلاق سنوارنے کے طریقے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی ہم نے بداَخْلاقی کے دِینی و دُنیوی نُقصانات کے متعلق سُنا، اُمید ہے کہ انہیں سن کر دل میں اس سے نفرت پیدا ہوئی ہوگی اور توبہ کا ذہن بنا ہوگا،مگر سوال یہ ہے کہ آخر وہ کون سے ایسے اُمور ہیں کہ جن کی برکت سے ہم اپنے اَخْلاق کو سنوارنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ تو یاد رکھئے!اَخْلاق کو درست کرنااگرچہ ایک مشکل کام ہے ،مگر ناممکن نہیں،ہمارا کام محض کوشش کئے جانا ہے، کامیابی دینے والی ذات،اللہ تبارک و تعالٰی  کی ہے۔آئیے!اَخْلاق سنوارنے اوراچھے اَخْلاق کا پیکر بننے کےلئے بارہویں کی نسبت سے12 طریقے سنئے اور ان پرعمل کی کوشش کی نیّت بھی  کیجئے:

 (1)اَخْلاق سنوارنے کے لئے بارگاہِ الٰہی میں گِڑگڑائیے اور اپنے ہاتھوں کو بلند کرکے اَشکبار آنکھوں سے بُرے اَخْلاق سے نجات کی دُعا مانگئے،(2) کسی پیرِ کامل کا دامن مضبوطی سے تھام لیجئے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ اَخْلاق سنور جائیں گے(3)اچھے اَخْلاق کے فضائل اور بُرے اَخْلاق کے نُقصانات پر مشتمل احادیث و روایات،واقعات اور اقوالِ بزرگانِ دِین کو بار بار پڑھئے (4)دن کا اکثر حصہ خاموشی اختیار کیجئے اور حتّی الامکان لکھ کر یا اشارے سے گفتگو کی عادت بنائیے، (5)پابندی کے ساتھ تلاوتِ قرآن مع ترجمۂ قرآن کنزالایمان اور اس کے ساتھ تفسیر خزائن العرفان یانورُالعرفان یا صراطُ الجنان کا مُطالعہ کرنے کا معمول بنالیجئے (6)بُرے لوگوں کی صحبت سے بچتے رہئے (7) دعوتِ اسلامی کے مدنی  ماحول سے وابستہ رہئے نیز ذیلی حلقے کے بارہ (12)مدنی کاموں کو اپنا اوڑھنا بِچھونا بنالیجئے،(8)دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماعات اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھرپور مدنی مذاکروں میں پابندی کے  ساتھ شرکت  فرمائیے  (9)دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول کےہمراہ یکمشت 12 ماہ،ہر 12 ماہ میں 1 ماہ(30 دن) اور عُمر بھر ہر ماہ3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر اور روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مدنی انعامات کا رِسالہ پُر کیجئے (10)دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضانِ فرض