Allah Walon Kay Ikhtiyarat

Book Name:Allah Walon Kay Ikhtiyarat

اِخلاص کی تلاوت کی اوراس کا ثواب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاور تمام مُسلمانوں کی اَرْواح کو پہنچایا، پھر اپنی حاجت بیان کی۔ جُونہی میں وہاں سے واپس آیا میری حاجت پُوری ہو چکی تھی۔([1])    

چند رسائل کاتعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے خاص فضل و کرم سے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّت میں ایسے ایسے نفوسِ قدسیہ پیدا ہوئے ہیں، جن کا طرزِ عمل ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔ ان اللہ والوں کے اَخلاق اور ان کی سیرت کا پڑھنا،پڑھانا،سننا،سنانا اور اسے اپنانا مسلمانوں کے دِین و دنیا کو سنوارنے کا ایک ذریعہ ہے۔اِن اللہ والوں نے اپنی زندگیاں کس رنگ میں گزاریں، ان کے دن رات کیسے بسر ہوتے تھے، ان کاایک ایک لمحہ کس طرح گزرتارہا ،ان باتوں کا جواب دل کے کانوں سے سنا جائے اور پھر اسے اپنا دستورُالعمل بنالیا جائے تو یقیناًہماری پریشانیاں دور ہو سکتی ہیں اور رنج ومصائب میں گِھری ہوئی دنیا حقیقی مسرتوں اور سچی خوشیوں سے آشنا ہو سکتی ہے۔

ولیوں کے سردار، حضورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی سیرت کا مطالعہ کرنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے چند رسائل ”جِنَّات کا بادشاہ ،سانپ نُما جنّ ،مُنَّے کی لاش"اورکتاب"غوثِ پاک کے حالات“کا  مطالعہ کرنا بے حد مفید رہے گا۔ان رسائل میں آپ پڑھ سکیں گے  سرکار غوث ِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےبچپن کے حالات وواقعات ،اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلامُ حیات ہوتے ہیں،اِس کا قرآن وحدیث سے ثبوت اور آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے اختیارات وکرامات،مرشد کے حقوق وآداب کیا کیا ہیں؟اور اس کے علاوہ بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

 صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کےولیپریشان حالوں کی حاجت روائی  کرنے کیلئے اپنے اختیار سے مٹّی کو سونا بنا سکتے ہیں


 

 



[1] الروض الفائق،المجلس الرابع والثلاثون الخ، ص۱۸۸