Book Name:Ghos-e-Pak ka Kirdar
صوبہ پنجاب (پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں مُعاشَرے کا بگڑا ہوا نوجوان تھا اور دن بدن گُناہوں کی دلدل میں دھنستا ہی چلا جارہا تھا ۔ میری اِصلاح کی صورت اس طرح بنی کہ ہمارے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے ذِمّہ داران نےV.C.D.اجتماع کی ترکیب بنائی ۔ میں بھی اس v.c.d.اجتماع میں شریک ہوا ۔ جب میں نے دعوتِ اسلامی کے بینَ الاقوامی سُنَّتوں بھرے اجتماع کے رُوح پرور مناظِر دیکھے تو بہت مُتأثر ہوا اور جب رمضان شریف کی 27ویں شب کو ہونے والے امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِقّت انگیز بیان کا کچھ حصّہ سُنا تو مجھے اپنے سابِقہ اندازِ زندگی سے وحشت محسوس ہونے لگی ، جُوں جُوں بیان سُنتا گیا میرے دل کی دُنیا بدلتی چلی گئی ۔ بالآخر میں نے اپنے تمام گُناہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا ۔
عطائے حبیبِ خدا مَدَنی ماحول ہے فیضانِ غوث و رضا مَدَنی ماحول
سلامت رہے یا خدا مَدَنی ماحول بچے نظرِبد سے سدا مَدَنی ماحول
سنور جائیگی آخِرت اِنْ شَاءَ اللہ
تم اپنا ئے رکھو سدا مَدَنی ماحول
(وسائل بخشش،ص۶۴۶،۶۴۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَدَنی تَربِیَت گاہ کا تعارُف:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے مُلاحَظہ فرمایا کہ اس ماحول سے وا بستہ ہو کر کس طرح بگڑے لوگوں کی اِصلاح کا سامان ہوتا ہے،لہٰذا آپ بھی اس مدنی ماحول سے ہر دَم وا بستہ