Book Name:Ghos-e-Pak ka Kirdar
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”کیسٹ/ VCD اجتماع“
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دل میں خوفِ خدا کی شمع جَلانے کاایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول بھی ہے،کیونکہاللہ عَزَّ وَجَلَّ کا خوف رکھنے والے نیک لوگوں کی صُحبت میں بیٹھنا بھی دل میں خوفِ خدا پیدا کرنے،پابندِ سُنَّت بننے، گُناہوں سے نَفرت کرنے اورایمان کی حفاظت کے لیے کُڑھنے میں مددگارثابت ہوتاہے ۔ایسی صحبت پانے کیلئے اپنے شہر میں ہر جمعرات کو ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کومعمول بنائیے ،عاشقانِ رسول کے ساتھ ہر ماہ کم ازکم3 دن کے مدنی قافلے میں سفراختیار کیجئے ،ہفتہ وار مدنی مُذاکرے میں شرکت اور مدنی انعامات پر عمل کیجئے اور ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”کیسٹ/ Vcdاجتماع“بھی ہے۔جس میں شریک ہوکر کثیر اسلامی بھائی اجتماعی صورت میں سُنَّتوں بھرابیان سُن كر علمِ دین کی دولت سے فیضیاب ہوتے ہیں۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ اجتماعی صُورت میں علمِ دین سیکھنے کی بڑی برکتیں ہیں۔آئیے!بطورِ ترغیب 2فرامینِ مُصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنتے ہیں :
1. جب تمہارا گُزر جنَّت کی کیاریوں پرسے ہوتو اس میں سے کچھ نہ کچھ چُن لیا کرو۔''صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی،''جنَّت کی کیاریاں کیا ہیں ؟'' فرمایا ''ذِکر کے حلقے ۔(تر مذی ، کتاب الدعوات ، باب ۸۷ ، ج ۵ ، ص ۳۰۴ ، رقم ۲۱ ۳۵)
2. جو شخص علم طلب کرتا ہے، تو وہ اس کے گُزشتہ گناہوں کا کفّارہ ہوجا تا ہے۔‘‘(تِرمِذی،کتاب العلم، باب فضل طلب العلم،۴/۲۹۵، حدیث:۲۶۵۷)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ Vcdاجتماع میں شرکت کی بدولت کئی لوگوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا ہواہے۔ آئیے!بطورِ ترغیب Vcdاجتماع میں شرکت کی ایک ایمان افروز مدنی بہار سُنتے ہیں، چُنانچہ