Book Name:Ghos-e-Pak ka Kirdar
روٹیاں اوربھُنا ہوا گوشت خریدا۔ حُضُور! آپ بَخُوشِی اِسے تناوُل فرمائیےکہ یہ آپ ہی کا مال ہے، پہلے آپ میرے مِہمان تھے اوراب میں آپ کا مِہمان ہوں ،بَقِیَّہ رَقْم پیش کرتے ہوئے بولا:میں مُعافِی کا طَلَب گارہوں،میں نے اِضطِراری حالت میں آپ کی رَقْم ہی سے کھانا خریدا تھا۔ میں بَہُت خُوش ہُوا۔ میں نے بَچا ہُوا کھانا اورمزید کچھ رَقْم اُس کو پیش کی ،اُس نے قَبُول کی اور چَلا گیا۔ (الذّیل علی طبقات الحنابلۃ ج۳ ص۲۵۰،ملخصاً)
تِرے دَر سے ہے منگتوں کا گُزارا یاشَہِ بَغداد شَہَا! خَیْرات لینے کو سَلاطِینِ زَمانہ نے |
|
یہ سُن کر میں نے بھی دامَن پَسارا یاشَہِ بَغداد تِرے دَربار میں دَامَن پَسارا یاشَہِ بَغداد (وسائلِ بخشش،ص۵۴۲،۵۴۴) |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آئیے!ذِکر غوثِ اعظم جاری رکھتے ہوئے،عاشقِ غوثِ اعظم،امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادِری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ" غوثیہ نعروں" سےفیضانِ غوثِ اعظم سے مزیدبرکتیں لُوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔
سُلطانِ ولایت |
غوثِ پاک |
ولیوں پہ حکومت |
غوثِ پاک |
شہبازِ خطابت |
غوثِ پاک |
فانوسِ ہدایت |
غوثِ پاک |
٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیْرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اِسلامی حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بِلا ل محّمداِلیاس عَطّار قادِرِی