Book Name:Ghos-e-Pak ka Kirdar
،دُنْیَوِی مال ودَوْلَت کے خَواہِش مَنْد بِالکل نہ تھے، اگر کوئی مَالْدَار شَخْص آپ کو مال ودَوْلَت پیش کرتاتو آپ قَبُول نہ فرماتے ، چنانچِہ
شَىْخ ابُوالْعَبَّاس خِضَر بِن عبدُاللہ حُسَىْنِى رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بَىان کرتےہىں کہ اىک رات ہم بَغداد مىں سَیِّدُنا شَىْخ مُحْیُ الدِّیْن عبدُالقادِرجیلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مَدْرَسے مىں تھے، ایک خَلِیْفَہ آپ کى خِدمَت مىں آىا اور سَلام کے بعد عَرْض کى کہ مجھے کُچھ نَصِىْحَت فرمائىے اور مال و زَر کى دَس(10) تھىلىاں پىش کىں، جِن کو خادِم اُٹھائے ہُوئے تھے،آپ نے فرماىا: مجھے اِن تھىلىوں کى ضَرُوْرَت نہىں، مگر خَلِیفَہ نے واپس لىنے سے اِنکار کِىا اورقبول کرنے کے لیے اِصْرَار کِىا، پَس آپ نے اىک تھىلى اپنے داہْنے ہاتھ مىں لِى اور دُوسرى بائىں مىں اور دونوں کو دَبا کر نِچوڑا تو اُن مىں سے خُون بہنے لگا، پھر آپ نےاُس خَلِیفَہ سے فرماىا:کِىا تُو اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے حَىَا نہىں کرتا کہ لوگوں کا خُون لے کر مىرے پاس آىا ہے؟ىہ سُن کر وہ بے ہوش ہوگىا۔(بہجۃالاسرار،ذکر شی من شرائف اخلاقہ،ص۱۲۰)
محتاج کی ثَروت |
غوثِ پاک |
وہ آپ کی ہیبت |
غوثِ پاک |
دو جذبۂ خدمت |
غوثِ پاک |
دُوں نیکی کی دعوت |
غوثِ پاک |
٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے !اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نیک بندے دُنْیَوِی مال و دَوْلَت سے بے رَغْبَت ہوتے ہیں،جَبھی تو حُضُور غَوْثِ پاک،شہنشاہِ بغدادرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اُس خَلِیفَہ کی دَوْلَت ٹُھکرادِی اور اُس کے مَقَام کا لِحَاظ کیے بغیر اُسے اِصْلاح کے مَدَنی پُھولوں سے بھی نَوازا۔دولت مَنْدوں کی خُوشامَد وہ کرتے ہیں جِن کو اُن سے دُنیا کی ذِلیل دَوْلَت پانے کی ہَوَس ہوتی ہے، جبکہاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے