Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat

اپنی اوقات مت بھولئے!آپ کا آغاز ایک’’ ناپاک قطرہ ‘‘ ہے جبکہ انجام سڑا ہوا مُردہ۔اگر ابھی یہ نصیحت سمجھ نہیں بھی آرہی تو عنقریب سمجھ میں آ جائے گی جس وَقت آپ قَبْر میں جائیں گے۔وہاں گناہوں پر نَدامت توہو گی مگر کام نہ د ے گی۔یہ فرما کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  رونے لگے اوروہ شخص بھی جذباتِ تَأَثُّر سے رونے لگا۔راوی کہتے ہیں:ان دونوں کو روتا دیکھ کر میں بھی رونے لگا یہاں تک کہ وہ دونوں بے ہوش ہو کر گر گئے۔(ذم  الھوی،الباب الخمسون فیہ وصایا الخ، ص۴۳۷ ملخصاً) (نیکی کی دعوت،ص۶۲)

مجھے سچّی تَوْبَہ کی تَوْفِیْق دیدے  

 

پئے  تاجدارِ  حرم  یااِلٰہی!

جو ناراض تُو ہو گیا تو کہیں کا     

 

رَہُوں گا نہ تیری قَسَم یااِلٰہی!

(وسائلِ بخشش مرمم، ص۱۱۰)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنوں!بَیان  کردَہ حِکایَت میں ہمارے لئے بَہُت سے  مَدَنی پُھول مَوْجُود ہیں مثلاً مُبَلِّغہ  کو چاہئے کہ جب اُسے اِنْفِرادی یا اِجْتِماعی صُورت میں اسلامی بہنوں کی اِصْلاح کی کوشِش کرنے کی سَعَادَت نَصیب ہو تو خُود کو مُتَّقِیہ و پَرْہیزگار اور اِصْلاح سے بَرِیُّ الذِّمہ ہر گِز نہ سمجھے بلکہ جو کچھ کہہ رہی ہے سب سے پہلے خُود کو اِس کا مخاطب بنائےکہ دَرْ حقیقت یہ نَصِیْحَت  میں اپنے آپ کو کر رہی ہوں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّبُزُرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کےفَیْضَان سے مالامال تبلیغِ قُرآن  وسُنّت کی عالمگیر غیر سِیاسی تَحریک دَعْوتِ اِسلامی اِصْلاحِ اُمَّت کے لئے ہر دَم کوشاں ہے۔اِس تَحریک  سے وابَسْتہ بعض مُبَلِّغِیْن بُزُرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی اِس عظیم سُنّت پر عَمَل کرتے ہوئے اَشْکْبار آنکھوں اور عاجِزِی و اِنْکِسَاری کے ساتھ نیکی کی دَعْوَت دے کربگڑے ہوئے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشِش کا سامان  کرتے ہیں۔یقیناً  اِن جیسے مُخْلِص مُبَلِّغِیْن کی اِنْفِرادی و اِجتِماعی کوشِشوں کا