Book Name:Buzurgan e Deen Ka jazba e Islah e Ummat
(ذم الھوی،الباب الخمسون فیہ وصایا …الخ، ص۴۳۷ ملخصاً)(نیکی کی دعوت،ص۶۲)
مجھے سچّی تَوْبَہ کی تَوْفِیْق دیدے پئے تاجدارِ حرم یااِلٰہی!
جو ناراض تُو ہو گیا تو کہیں کا رَہُوں گا نہ تیری قَسَم یااِلٰہی!
(وسائلِ بخشش مرمم، ص۱۱۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِس حِکایَت میں ہمارے لئے بَہُت سے مَدَنی پُھول مَوْجُود ہیں مثلاً مُبَلِّغ کو چاہئے کہ جب اُسے اِنْفِرادی یا اِجْتِماعی صُورت میں مُسَلمانوں کی اِصْلاح کی کوشِش کرنے کی سَعَادَت نَصیب ہو تو خُود کو مُتَّقِی و پَرْہیزگار اور اِصْلاح سےبری ہر گِز نہ سمجھے بلکہ جو کچھ کہہ رہا ہے سب سے پہلے خُود کو اِس کا مخاطب بنائےکہ دَرْ حقیقت یہ نَصِیْحَت میں اپنے آپ کو کر رہا ہوں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّبُزُرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کےفَیْضَان سے مالامال تبلیغِ قُرآن وسُنّت کی عالمگیر غیر سِیاسی تَحریک دَعْوتِ اِسلامی اِصْلاحِ اُمَّت کے لئے ہر دَم کوشاں ہے۔اِس تَحریک سے وابَسْتہ بعض مُبَلِّغِیْن اِس عظیم سُنّت پر عَمَل کرتے ہوئے اَشْکْبار آنکھوں اور عاجِزِی و اِنْکِسَاری کے ساتھ نیکی کی دَعْوَت دے کربگڑے ہوئے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشِش کا سامان کرتے ہیں۔یقیناً اِن جیسے مُخْلِص مُبَلِّغِیْن کی اِنْفِرادی و اِجتِماعی کوشِشوں کا ہی تو صَدَقَہ ہے کہ آج مُعاشَرے میں سُنَّتوں کی مدنی بَہاریں عام ہیں،کَل تک جو کُفْر کی تارِیکیوں میں بَھَٹک رہے تھے، مُعَاشَرے کے نَاسُور سمجھے جاتے تھے،وَالِدَین کے نافرمان تھے،فیشن کے شیدائی تھے،بَد عقیدہ، گُلوکاروفَنکار تھے،حَرام خوری اورعِشْقِ مَجازی کی آفت میں گِرِفتار تھے،اَلْغَرَض طرح طرح کے گُناہوں کی دَلدَل میں دَھنسے ہوئے تھے،مگر جب اِصْلاحِ اُمَّت کا دَردرکھنے والے مُخْلِص مُبَلِّغِیْنِ دعوتِ اِسلامی نے خَوْفِ خُدا میں ڈُوب کر اُنہیں فِکْرِ آخِرت پر مَبْنی نیکی کی دَعْوَت پیش کی تو اُن کے دل نَرْم پڑ گئے اور وہ بھی دعوتِ اِسلامی