Book Name:Siddiq e Akbar Ka Kirdar o Farameen
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آج کے بیان میں ہم نے حضرت سَیِّدُنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے مختلف اوصاف و کردار سے متعلق سُنا کہ
٭"صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ " کی پوری زندگی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت میں گزری۔ ٭ صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی پوری زندگی خوفِ خدا میں گزری ٭ صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی پوری زندگی عشقِ رسول اور ٭سنتِ مُصطفے پرعمل کرتے ہوئے گزری٭ صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی پوری زندگی چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں سے محبت کرتے میں گزری ٭ صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ منصبِ خِلافَت پر جتنا عَرصَہ فائز رہے، اس کا حق ادا فرماتے رہے ٭"صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ "تقویٰ وپرہیزگاری کی دولت سے مالا مال تھے ٭ صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ظلم کی چکی میں پسنے والے مسلمانوں کی خیر خواہی فرمائی٭ صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے مظلوم مسلمانوں کو ظلم و ستم کی بیڑیوں سے نجات دلانے کے لئے اپنا مال خرچ کرنے سے بھی دریغ نہ فرمایا ٭ صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے مسلمانوں کے خلیفہ و حکمران ہونے کے باوجود زندگی عیش و عشرت کے بجائے نہایت سادگی اور صبر و قناعت میں گُزاری ٭ صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ مریضوں کی عیادت کرتے ٭کہیں فوتگی ہوجاتی تو میِّت کے اہلِ خانہ سے تعزیت فرماتے٭ صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نماز، روزہ،حج اور زکوۃ وغیرہ کی ادائیگی کی ترغیب دلایا کرتے٭صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی اپنی عبادت گُزاری کا عالم یہ تھا کہ گرمی کے دنوں میں نفل روزے رکھا کرتے تھے، لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے نقشِ قدَم پر چلتے ہوئے اپنی زندگی کو نیکیوں میں گزاریں اورگناہوں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد