Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye
مدنی قافلے میں سفر کیجئے :اِس عظیم نعمت کے شُکْرانے میں زہے نَصِیب! اگر ہرایک اسلامی بھائی خود بھی مدنی قافلے میں سفرکرے اوردُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی جشنِ آزادی کے موقع پرمدنی قافلے میں سفر کی دعوت دے،اللہعَزَّ وَجَلَّ کی رحمت سے اُمید ہے،بالخصوص جشنِ آزادی کے موقع پر سفر کرنے والے مدنی قافلوں کی برکت سے کئی عاشقانِ رسول،بالخصوص اس موقع پر کیے جانے والے گناہوں سے نہ صرف خود بھی بچیں گے بلکہ کئی عاشقانِ رسول تک نیکی کی دعوت پہنچا کران کو بھی گناہوں سے بچانے کا سبب بنیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
خوشخبری:جشنِ آزادی کے موقع پرپاکستان بھر میں کثیر عاشقانِ رسول مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں گے،بالخصوص تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اوربالعموم تمام عاشقانِ رسول ان مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کیجئے،جن کی واقعی پکی نیّت بنتی ہو،اس نیّت سے کہ دُوسروں کو بھی ترغیب ملے،ہاتھ اُٹھا کر زورسے کہئے!اِنْ شَآءَ اللہعَزَّوَجَلَّ
٭فیضانِ مدنی قافلہ جاری رہے گا٭فیضانِ مدنی قافلہ جاری رہے گا٭فیضانِ مدنی قافلہ جاری رہے گا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَحبُوبِِ عَطار کی وِلادَت ورِحْلَت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ذُوالقعدۃُ الحرام کا مبارک مہینا ہمارے درمیان جلوہ گر ہے،اس کی21تاریخ ،تاجدارِ مدنی انعامات حاجی زم زم عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا یوم ہے۔ آپ 10ستمبر1965ء(بمطابق 14جُمَادَی الْاُوْلیٰ 1385 ھ)میں باب الاسلام سندھ کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئے۔20 سال کی عمر میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےذریعے سے شہنشاہِ بغداد ،حضور غوثِ پاک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے غلاموں میں شامل ہوئے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہےاور