Book Name:Tawakkul Or Qanaat
(2) تو کل مخلوق کی مُحتاجی سے بچالیتا ہے بلکہ توکُّل اگر کامل ہوتو لوگ توکُّل کرنے والے کے مُحتاج ہوجاتے ہیں۔ جیسا کہ حضرت سلیمان خواص رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: اگر کوئی شخص صدقِ نیت سے اللہ سُبحانہ وتَعَالٰی پر توکل کرے ، تو اُمَراء اور غیر اُمَراء سب اس کے محتاج ہوجائیں گے، اور وہ کسی کا محتاج نہیں ہوگا، کیونکہ اس کا مالک عَزَّ وَجَلَّ غنی وحمید ہے۔(منہاج العابدین، ص۱۰۴)
(3)میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ہماری کامیابی میں سب سے بڑا کردار ذہنی اور قلبی سکون کا ہوتا ہے اور اس کی بدولت ہی انسان دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتا ہے۔ یقیناً ذہنی و قلبی سکون مال و دولت سے زیادہ بیش قیمت خزانہ ہے اوریہ توکُّل کی برکت سے حاصل کرکے دولت مند بنا جاسکتا ہے ایک بزرگ فرماتے ہیں: میرے شیخ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاکثر دفعہ مجلس میں فرمایا کرتے تھے ۔ اپنی تدبیر اس ذات کے سپرد کردے جس نے تجھے پیدا فرمایا تو راحت پائے گا۔ (منہاج العابدین ص۱۱۳)
(4) تو کل کی بےشمار برکتوں میں سب سے بڑی برکت یہ ہے کہ اس کی بدولت ایمان کی حفاظت ہوتی ہے کیوں کہ شیطان جب کسی کے ایمان پر حملہ (Attack)ہوتا ہے تو سب سے پہلے اس کا اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر یقین اور بھر وسہ کمزور کردیتا ہے لہذا گر آپ اپنے ایمان کی حفاظت کرنا چاہتی ہیں تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ پرکامل بھر وسہ کیجیےچنانچہ ایک بزرگ فرماتے ہیں :میرے ایک دوست نے مجھ سے ذکر کیا کہ میری ایک نیک آدمی سے ملاقات ہوئی تو میں نے پوچھا کیا حال ہے؟ اس نے جواب دیا۔’’حال تو ان کا ہے جن کا ایمان محفوظ ہے۔ اور وہ صرف متوکلین ہی ہیں جن کا ایمان محفوظ ہے۔(منہاج العابدین ،ص۱۰۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! توکل کے فوائد ہم نے سنے ، توکل پریشانیوں سے حفاظت، مخلوق کی محتاجی سے بچنے، ذہنی و قلبی سکون کے حصول کے ساتھ ساتھ ایمان کی سلامتی کا باعث بھی ہے۔ اسی طرح توکل نہ کرنے سےپریشانیوں میں مبتلا ہونے، مخلوق کی محتاجی، ذہنی و قلبی بے چینی میں رہنے کے ساتھ