Ala Hazrat Ka Husn e Akhlaq

Book Name:Ala Hazrat Ka Husn e Akhlaq

مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ

      میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!مریضوں کی عیادت  کرنے جائیں تو  انہیں  طبّی علاج کے ساتھ ساتھ  رُوحانی علاج کیلئےتعویذاتِ عطاریہ حاصل کرنے کی ترغیب بھی  دلانی چاہئے،اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی 104 شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے،اِنہی میں سے ایکمجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ  بھی ہے جو مریضوں اور پریشان حال اسلامی بھائیوں کی خیر خواہی میں مصروفِ عمل ہے۔اس مجلس کی طرف سے ہر ماہ (Month) تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار(1،25،000)بیماروں اورپریشان حال لوگوں میں کم وبیش 4 لاکھ سے زائد تعویذات و اَورادِ عطّاریّہ رِضائے الٰہی کیلئے بالکل مُفت تَقْسِیم کئے جاتے ہیں۔

      یادرہے!تعویذاتِ عطاریہ(یعنی امیرِاہلسنّت کی طرف سے اجازت شدہ تعویذات) کی برکتیں فقط کسی مَخْصُوص عَلاقے یا شہر تک ہی مَحْدُود نہیں بلکہسے روزانہ ہزاروں  مریضوں کوتعویذاتِ عطاریہ فی سبیل اللہ دیے جاتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

داتا صا حب کاعُرس مُبارَک               

      میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ 20 صفر المظفر حضرتِ سَیِّدُنا داتا علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا عرس مبارک ہے۔لہٰذا اسی مناسبت سےحُصُولِ برکت کیلئے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا مختصرًا ذکرِ خیربھی سُنتے ہیں۔آپ کا نام”عَلی“والِد کا نام”عُثمان“ہے۔آپ کا سِلسِلۂ نَسَب چھ (6) واسِطوں سے سَیِّدُالشُّہَدا،راکِبِ دوشِ مُصْطَفٰی، حضرتِ سَیِّدُنا امامِ حَسَنِ مُجتَبیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے جاملتاہے۔(بزرگانِ لاہور،ص۲۲۲ملتقطاً)آپ کی کُنْیَت”اَبُوالْحَسَن“ہے۔(اردو دائرۃ المعارف، ۹/۹۱) جبکہ مَشہور  و مَعرُوف لَقَب”گَنْج بَخْش“ اور داتا صاحب ہے۔آپ بہت بڑے عالم ِ دین،شیخِ طریقت ، عبادت گزار اور متقی