Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

Book Name:Husn-e-Ikhlaq ki barkatain

بالِغان کی بَرَکت سے اچھے اَخلاق اپنانے کا موقع ملتاہے٭مدرسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے مسجد میں بیٹھنے کا ثواب میسّر آتا ہے اورمسجد میں بیٹھنا ربِّ کریم کو کس قَدَر پسند ہے اِس کا اَندازہ اِس حدیثِ پاک سے لگائیے چُنانچہ نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:جو مسجد سے مَحَبَّت کرتا ہے اللہ پاک اُسے اپنا محبوب بنا لیتاہے ۔ (مجمع الزوائد ،کتا ب الصلوۃ ،با ب لزوم المساجد، ۲/۱۳۵،رقم:۲۰۳۱)

آئیے!مدرسۃُ المدینہ بالِغان میں پڑھنے کی بَرَکت پر مُشْتَمِل ایک مَدَنی بہار سُنئے اور جُھومئے، چُنانچہ

بدنگاہی کی عادت سے نجات مل گئی

بابُ المدینہ(کراچی) کے مقیم اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے فلمیں  ڈِرامے دیکھنے،گانے باجے سُننے اوربدنگاہی کرنے کے عادِی تھے جبکہ نماز وں  کی پابندی کا بھی ذِہْن نہ تھا۔اِتِّفاق سے ایک مرتبہ اُن کی ملاقات سفید لباس(White dress) زیبِ تَن کیے  سبز سبز عمامہ سجائے ایک اسلامی بھائی سے ہوئی،اُنہوں نے اِنْفِرادی کوشِش کرتے ہوئے اُنہیں مدرسۃُ المدینہ(بالِغان)میں شِرکت کی دعوت دی،اُنہوں نے دعوت قَبول کرتے ہوئے مدرسۃُالمدینہ(بالِغان)میں پڑھنا شُروع کردیا،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ(بالِغان)کی بَرَکت سے ہفتہ وار سُنّتوں  بھرے اِجتماع میں شِرکت اُن کا معمول بَن گیا،اَمیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مُرِید بھی ہو گئے۔نمازی اور مسجد میں  دَرْس دینے والے بن گئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ فلمیں  ڈرامے،گانے باجے، بدنگاہی وغیرہ گناہوں  کو چھوڑ چکے اور اپنے گھر والوں  پر بھی اِنْفِرادی کوشِش کرتے ہوئے اُنہیں بھی نمازی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اگر سُنّتیں سیکھنے کا ہے جذبہ              تم آجاؤ دیگا سِکھا مَدَنی ماحول

بُری صُحبتوں سے کَنارہ کَشی کر        کے اچھوں کے پاس آکے پا مَدَنی ماحول