Maan ke Dua ka Asar

Book Name:Maan ke Dua ka Asar

مگر اَولاد کا رِشتہ جُوں کا تُوں باقی ہے ، اَولاد پر دونوں کے حُقُوق برقرارہیں ۔(سمندری گنبد،ص۲۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام’’چوک دَرْس‘‘

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ماں باپ کی اَہَمِّیَّت سے آگاہی حاصِل کرنے،اُن کی خدمت گزاری کا جذبہ بڑھانے،اُن کی دُعاؤں کا حقدار بننے اور اُنہیں راضی رکھنے کے طریقے جاننے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہیے اور 12  مَدَنی کاموں میں بَڑھ چَڑھ کر حِصّہ لیجئے۔12 مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک  مَدَنی کام”چوک دَرْس“بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ٭چوک دَرْس مُسَلمانوں کو بُرائیوں سےبچانے کا ذَرِیْعَہ ہے٭چوک دَرْس بے نمازیوں کو نمازی بناتا ہے٭چوک دَرْس مسجدوں سے دُور رہنے والوں کو مسجدوں سے قریب کرتا ہے ٭چوک دَرْس کی بَرَکت سے نیکیوں میں رَغْبَت پیدا ہوتی ہے٭ چوک دَرْس کی بَرَکت سے عَلاقے (Area)  میں مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچ جاتی ہیں٭چوک دَرْس نمازوں کی پابندی کا ذِہْن بنانےکے ساتھ ساتھ عِلْمِ دِیْن کی بہت سی باتیں سیکھنے سکھانے کا ذَرَیْعہ ہے اورلوگوں تک  عِلْمِ دِیْن کی باتیں پہنچانا، اَجْرو ثَواب کاکام ہے،چنانچہ

نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:جوشخص میری اُمَّت تک کوئی اسلامی بات پہنچائےتا کہ اُس سے سُنَّت قائم کی جائے یا اُس سےبد مذہبی دُور کی جائے تو وہ جنَّتی ہے۔([1]) آئیے! بطورِ تَرْغِیْب چوک دَرْس کی ایک  مَدَنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

چوک دَرْس کی بَرَکت سے سُدھر گیا


 



[1] حلیۃ الاولیاء،۱۰/۴۵، حدیث: ۱۴۴۶۶