Ramazan Ki Amad Marhaba

Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

کی شَفاعت کرنے کے لئے آئے گا۔(مسلم ،کتاب فضائل القرآن ،ص۴۰۳،حدیث:۸۰۴)٭تلاوتِ قرآن کرنے والوں کو اللہ پاک شکر گزاروں کے ثواب سے افضل عطا فرمائے گا۔‘‘(کنز العمال ج۱ص۲۷۳ ،ح: ۲۴۳۷ماخوذاً)٭اَہلِ قرآن( یعنی اس کی تلاوت کرنے والےاور اس کے احکامات پر عمل کرنے والے) اللہ والے اور اس کے خاص لوگ ہیں۔(ابن ماجہ ج۱ ص۱۴۰ح:۲۱۵۔ اتحاف السادۃ المتقین ج۵ ص۱۳)٭ تلاوتِ قرآن اس  اُمَّت کی افضل عبادت ہے۔‘‘(شعب الایمان للبیہقی ج۲ ص۳۵۴ح۲۰۲۲)٭جونماز میں کھڑے ہو کر قرآن کی تلاوت کرے اس کے لئے ہر حرف کے بدلے100 نیکیاں ہیں٭جو بیٹھ کر تلاوت کرے اس کے لئے ہر حرف کے بدلے 50نیکیاں ہیں٭ جو نماز کے علاوہ باوضو تلاوت کرے اس کے لئے25 نیکیاں ہیں۔(احیاالعلوم ،ج۱،ص۳۶۶)٭تلاوتِ قرآن دِلوں کی صفائی کا ذریعہ ہے(شعب الایمان، التاسع عشر من شعب الایمان۔۔۔ الخ، فصل فی ادمان تلاوتہ، ۲/۳۵۲، الحدیث: ۲۰۱۴ماخوذا)

اللہ کریم ہمیں تلاوتِ قرآن کا ذوق و شوق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

تجھ پہ صدقے جاؤں رَمَضاں! تُو عظیمُ الشّان ہے                        تجھ میں نازِل حق تعالیٰ نے کیا قرآن ہے

کم ہُوا زورِ گُنہ اور مسجدیں آباد ہیں             ماہِ رَمَضَانُ المبارَک کا یہ سب فَیْضان ہے

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۷۰۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

روزے کے تین(3) دَرَجے