Ramazan Ki Amad Marhaba

Book Name:Ramazan Ki Amad Marhaba

کو بُرائیوں سے بچانا بہت ضروری ہے۔٭رَمَضانُ المبارَک میں بُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کثرت سے خَتْمِ قرآن فرمایا کرتے تھے۔

اللہ پاک رَمَضان المبارَک کے صَدقے میں ہمیں بھی اِس ماہ میں خوب خوب عبادت و رِیاضت بجالانے کی سعادت نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! بیان کو اختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں         نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اِعْتِکاف کی سُنّتیں اور آداب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!اِعتکاف کی چند سُنّتیں اور آداب سُننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں۔آئیے!پہلے2فرامِیْنِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُلاحَظَہ کیجئے:(1) فرمایا:جس شخص نے اِیمان کےساتھ ثواب حاصِل کرنے کی نِیَّت سے اِعتِکاف کیا اُس کے پچھلے تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ (جامع صغیر، ص۵۱۶،حدیث:۸۴۸۰)(2)فرمایا:جس نے رَمَضانُ المبارَک میں 10دن اِعتکاف کر لیا وہ ایسا


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵