Wuzu K Tibbi Fawaid

Book Name:Wuzu K Tibbi Fawaid

ایک بہترین عمل ہے۔رِیڑھ کی ہڈّی (Back Bone)اورحرام مَغْز  جسم کے کتنے حسّاس اور اہم ترین حِصَّے ہیں،اِس کا اندازہ ہر عقلمند انسان اچھی طرح لگاسکتا ہے۔فزیالوجی(Physiology)کی تحقیق اور ریسرچ کے مطابق جب تک حرام مَغْز(Spinal Cord)محفوظ رہے گا،جسم کا اَعصابی نظام دُرُسْت و مُنَظَّم رہے گا۔اگر اِس میں کسی قسم کی خرابی واقع ہوجائے تو انسان زندگی بھر کے لئے  محتاج ہو کر رہ جاتا ہے۔اِسی طرح مایوسی اور نفسیاتی اَمراض بھی ہمارے معاشَرے میں اِنتہائی تیزی کے ساتھ پھیلتے جارہے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  وُضو ایک ایسا عمل ہے جو ریڑھ کی ہڈّی(Back Bone)،حرام مَغْز کی خرابی، مایوسی،نفسیاتی اَمراض اور فالج جیسے کئی بیماریوں سے بھی تَحَفُّظ فراہم کرتا ہے۔جدید سائنسی تحقیقات اِس کا منہ بولتا ثُبوت ہیں۔ آئیے!جدید سائنسی تحقیقات کی روشنی میں اَعضائے وُضو کو دھونےکے چند طبّی فوائد سنتے ہیں،چنانچہ

وُضو کی حکمت کے سبب قَبولِ اسلام

     شَیْخِ طریقت،اَمیرِاہلسنت،بانیِ دعوت اسلامی  حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطار قادِرِی رَضَوِی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رِسالے”وُضواورسائنس“کے صَفْحہ نمبر1اور2پر تحریر فرماتے ہیں:ایک صاحِب کا بیان ہے:میں نے بیلجیئم میں یونیورسٹی کے ایک غیر مُسْلِم طالبِ عِلْم(Student) کو اِسلام کی دعوت دی۔اُس نے سُوال کیا،وُضُو میں کیا کیا سائِنسی حِکمتیں ہیں؟میں لاجواب ہوگیا۔اُس کو ایک عالِم صاحب کے پاس لے گیا لیکن اُن کو بھی اِس کی معلومات نہ تھیں۔یہاں  تک کہ سائِنسی معلومات رکھنےوالے ایک شخص نے اُس کو وُضُوکی کافی خوبیاں بتائیں،مگرگردن کےمَسح کی حکمت بتانے سےوہ بھی قاصِر رہا۔وہ غیر مُسْلِم نوجوان چلاگیا۔کچھ عرصے کے بعد آیا اور کہنے لگا:ہمارے پروفیسر نے دَورانِ