Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

Book Name:Faizan e Sayeduna Imaam Bukhari

شُکُوک و شُبُہات میں مُبْتَلا  ہوجاتے ہیں کہ کتنی پڑھ لیں اور کتنی باقی رہ گئیں،کسی کِتاب یا رِسالے کو کئی کئی بار پڑھ لینے کے باوُجود بھی اُس کے مَضامین یا مسائل ہمارے دل و دماغ میں محفوظ نہیں ہو پاتے۔بہرحال  اگر ہم اپنے حافِظے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، بُھولنے کی بیماری سے نجات پانا چاہتے ہیں،حافِظے کو مضبوط بنانے کے طریقے  جاننا چاہتے ہیں اور بُھولنے کی بیماری پیدا کرنے والے اَسباب  کے بارے میں معلومات حاصِل کرنا چاہتے ہیں تو اِس کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی کِتابحافِظہ کیسے مضبوط ہو؟“کا مُطالَعَہ فرمائیے۔

دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹwww.dawateislami.netسے اِس کتاب کو پڑھا بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عموماً دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی شخص اپنے کسی کارنامے کے سبب عوام و خواص میں مشہور ہوجاتا ہے تو وہ اپنے آپ کو ”کچھ“سمجھنے لگتا ہے،دوسروں کو حَقارت کی نظر سے دیکھتا ہے،اپنے کام کاج اپنے ہاتھوں سے کرنے میں شرم اور ذِلَّت محسوس کرتا ہے،دُنیوی حِرْص و لالچ اور مزید شہرت کا بُھوت اُس پر سُوار ہوجاتا ہے اوردُنیوی لذّات کا شیدائی ہو کر فِکْرِ آخرت سے غافِل ہوجاتا ہے۔لیکن قُربان جائیے امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ پر!اتنے بڑے مُحَدِّث ہونے کے باوُجود غُرور و تَکَبُّر کو کبھی اپنے قریب بھی بھٹکنے نہ دیا،عاجِزی و اِنکساری کا دامن تھامے رکھا،عَمَلی طور پر سادگی اپنائی اور دورانِ طالبِ عِلْمی سے ہی زُہد و قَناعت کو اِختیار فرمالیا ،چنانچہ

امام بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی عاجزی و انکسارى