Book Name:Madinay Ki Khasoosiyat
سے مالامال، کتبِ فقہ سے چُن چُن کر فقہی مسائل کو یکجا کرکے ایک عظیم الشان تصنیف بنام”بہارِ شریعت “ کو مرتب فرمایا۔
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نےاپنے پیر و مرشد اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے ترجَمۂ قرآن” کنز الایمان“ لکھوانے کا شرف حاصل کیا۔
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا ایک اور کارنامہ فتاویٰ امجدیہ بھی ہے۔4 جلدوں پر مشتمل یہ کتاب صدرالشریعہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے بہترین فتاویٰ کا مجموعہ ہے جنہیں آپ نے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے وصال کے بعد تحریر فرمایا تھا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!بیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےسُنّت کی فضیلت،چندسُنّتیں اورآداب بَیان کرنےکی سَعادَت حاصِل کرتاہوں۔تاجدارِرسالتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے:جس نےمیری سُنّت سےمَحَبَّت کی اُس نےمجھ سےمَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد