Seerat e Usman e Ghani

Book Name:Seerat e Usman e Ghani

مُطابق ہو جائے ۔

فنا اتنا تو ہو جاؤں میں تیری ذاتِ عالی میں

جو مجھ کو دیکھ لے اُس کو ترا دیدار ہو جائے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی  کام ”مسجددرس“

میٹھے میٹھےا سلامی بھائیو!فیشن سے پیچھا چھڑانے،عشقِ رسول کا جام پینے اور سنتوں سے محبت کا جذبہ بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اِسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے کچھ نہ کچھ وقت ذیلی حلقے کے12مدنی  کاموں میں دینے کی کوشش کریں۔امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی طرف سے تو روزانہ کم ازکم2گھنٹے مدنی کاموں کے لیے دینے کی ترغیب اِرشادفرمائی گئی ہے، یقیناًجوجتنازِیادہ وقت دے گا،اُس کے لیے ثواب کمانے کے مواقع بھی اُسی قدر زِیادہ ہوں گے۔اِنْ شَاۤءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

یادرہے!ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک  مَدَنی کاممسجد درسبھی ہے۔ ٭”مسجددرس“سےمسجدیں آبادہوتی ہیں۔ ٭”مسجددرس“سےانفرادی کوشش کرنے کا موقع ملتا ہے۔٭”مسجددرس“سےنمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔٭”مسجد درس“کی برکت سے بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانےکاموقع ملتاہے۔ بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانے کی تو کیا ہی بات ہےچنانچہ

منقول ہےکہ اللہ کریم نےحضرتِ سَیِّدُنامُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکی طرف وَحْی فرمائی :بھلائی کی باتیں