Seerat e Usman e Ghani

Book Name:Seerat e Usman e Ghani

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئندہ ہفتہ واراِجتماع کے بیان میں ہم”دُکھیاری اُمّت کی غمخواری“کے تعلق سے امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور دیگر بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہم اجمعین کی سیرت کے چند ایمان افروز واقعات سُنیں گے،چونکہ یکم مُحَرَّمُ الْحَرَام امیرُالمؤمنین حضرت سیدنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا یومِ شہادت ہے،لہٰذااس حوالے سے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا مختصر تعارف اور آپ کے کچھ اوصاف بھی بیان کئے جائیں گے، احادیثِ مبارکہ میں بھی مسلمانوں کی خیرخواہی کے فضائل موجود ہیں،انہیں بھی سنیں گے،مسلمانوں کی خیر خواہی کی مختلف صورتیں بیان کی جائیں گی،یہ بھی سنیں گے،حضرت سَیِّدُناامام احمد کبیررفاعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکو جب  کسی بیمار کے بارے میں علم ہوتا تو آپ کیا عمل کیا کرتے تھے،یہ واقعہ بھی آئندہ ہفتے بیان کیا  جائے گا،آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خود آنے بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے۔ہراسلامی بھائی اگرروزانہ کم سے کم2اسلامی بھائیوں کو ہفتہ واراجتماع میں شرکت کی دعوت دے تواس طرح کئی عاشقانِ رسول ہفتہ واراِجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے  اجتماع میں

پڑھے جانے والے (6)دُرودِ پاک اور  (2)دُعائیں

)1(شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ