Mufti Farooq or Naikeyoun ke Hirs

Book Name:Mufti Farooq or Naikeyoun ke Hirs

سات   (7) بار،  پھر ”دُرُوْدِ غَوْثیہ“ سات   (7) بار ،  اور وَقْت فُرْصت دے توسُوْرَۂ یٰسٓ اور سورۂ  مُلک بھی پڑھ کراللہ کریم سے دُعا کرے کہ الٰہی!اِس قِراءَت پر مجھے اِتنا ثَواب دے جو تیرے کرم کے قابِل ہے،  نہ اُتنا جو میرے عَمَل کے قابِل ہے او راِسے میری طرف سے اِس بندۂ مَقبول کو نَذْر پہنچا۔    پھر اپنا جو مطلب،  جائز   (اور)  شرعِی ہو،  اُس کے لیے دُعا کرے اورصاحبِ مَزار کی رُوح کواللہ   پاک کی بارگاہ میں اپنا وسیلہ قَرار دے،  پھر اُسی طرح سَلام کر کے واپَس آئے۔     (فتاوٰی رضویہ،        ص۹     /    ۵۲۲) ٭ حاضری کے آداب کا خیال رکھتے ہوئے رضائے الٰہی کے لئے مزار پر حاضری دیجئے ٭ حَتَّی المَقْدُور با وُضو رہئے٭ حاضری کے لئے جاتے ہوئے با وضو ہو کر جائیے اور  ذِکرو دُرُود سے اپنی زبان تَر رکھئے۔     (مزاراتِ اولیا کی حکایات،  ص۷)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،        بہارِ شریعت حصّہ   16  (312صفحات) اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اورامیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دو رسالے101 مدنی پھول“اور”163مدنی پھول“ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاورپڑھئے۔   سُنّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔     

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  آئندہ ہفتہ واراِجتماع کےبیان کا موضوع ہوگا”اسلام ایک ضابطۂ حیات ہے“۔    اس بیان میں ہم سنیں گے کہ اسلام کےعورتوں پر کیا کیا احسانات ہیں،        اس تعلق سے دورِفاروقی کا ایک دلچسپ واقعہ بھی بیان کیا جائےگا،        اسلام نےوالدین کے حوالے سے ہمیں کیا تعلیمات ارشاد فرمائی ہیں،   اس بارے میں کچھ مدنی پھول بھی سنیں گے۔    پڑوسیوں کے حقوق بیان کرنے کے ساتھ اس تعلق سے 3 احادیثِ طیّبہ بھی بیان جائیں گی،  حضرت سَیِّدُنا خواجہ غریب نوازرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہاپنے پڑوسیوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک فرمایا کرتے تھے،  اس کی چند جھلکیاں بھی بیان کی جائیں گی۔   تجارتی معاملات کو درست طریقے سے سرانجام دینے کے تعلق سے اسلامی تعلیمات اور بزرگوں کی تجارت کاانداز بھی بیان کیاجائے گا۔    لہٰذا!آئندہ جمعرات بھی