Aala Hazrat Ka Tasawwuf

Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

کی ہفتہ واراجتماع ومدنی مذاکرے میں شرکت اورسُنَّتوں کی تربیت کیلئےعاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں کی بَرکت سےمَسجدوں کوآبادرکھنےکی کوشش کرتے ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں                             اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہو

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۱۵)                     

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نام رکھنے کےچند مدنی پھول

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے نام رکھنے کے چند مدنی پھول سننےکی سعادت حاصل کرتےہیں:پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ کیجئے:

(1) ارشادفرمایا :قیامت کےدن تم اپنےاور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے ،لہٰذااپنےاچھے نام رکھا کرو۔( ابو داود،کتاب الادب باب فی تغییر الاسماء،۴/۳۷۴،حدیث:۴۹۴۸)

(2)ارشادفرمایا:انبیاءعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکےناموں پرنام رکھو۔(ابوداود، کتاب الادب باب فی تغییر الاسماء،۴/۳۷۴،حدیث:۴۹۵۰)٭بچےکی کنیت رکھناجائزہے اورحصول ِ برکت کےلئےبزرگوں کی نسبت سےکنیت رکھنابہتر ہےمثلاًابوتراب (یہ حضرت سیدنا علیُّ المرتضیٰرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی کنیت ہے)وغیرہ(بہارِ شریعت،۳/۲۱۳)٭عبدالمصطفیٰ،عبدالنبی اورعبدالرسول نام رکھنا بالکل جائز ہے کہ اس سے شرف ِ نسبت مقصود ہے۔عبد کےدومعانی ہیں ،بندہ اورغلام، اس لئے یہ نام رکھنےمیں کوئی حرج نہیں۔غلام محمد،غلام صدیق،غلام فاروق،غلام علی،غلام حسین وغیرہ نام رکھنا جن میں غلام کی نسبت انبیاء وصالحین کی طرف کی گئی ہو ،بالکل جائز ہے ۔  (بہارِ شریعت ، ۳/ص۲۱۳، ماخوذًا)٭ محمدبخش، احمد بخش،پیر