Aala Hazrat Ka Tasawwuf

Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

عالِمِ دین، صاحبِ تقویٰ                                                  واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی

(وسائل بخشش مرمم،ص۵۷۵)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!٭اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ خاندانی لحاظ سے پٹھان،مسلک کےلحاظ سےحنفی اورطریقت کے لحاظ سےقادِری تھے۔یاد رہے!حنفی، امامِ اعظم کی، شافعی، امام شافعی کی، حنبلی امام احمد بن حنبل کی اور مالکی امام مالک(عَلَیْھِمُ الرَّحْمَۃ)کی پیروی کرنے والوں کو بولتے ہیں۔ان سب کے نظریات قرآن وحدیث کے عین مُطابق اور ایک ہی ہیں، یہ آپس میں بھائی بھائی ہیں، البتہ شرعی مسائل( جیسےنماز، روزہ، زکوٰۃ وغیرہ کے مسائل) میں قرآن و حدیث کی روشنی میں انہوں نےاپنی اپنی تحقیقات بیا ن فرمائی ہیں، تو یہ اُمت کے ائمہ ہوئے اور اُمت کو علماء کی پیروی کا حکم دیا گیا تو اُمت نے ان کی پیروی کی،اس لیے حنفی،شافعی، مالکی اور حنبلی  وغیرہ کہلائے۔ اسی طرح اپنے باطن کی اصلاح ، دِین و شریعت پر عمل اپنی زندگی میں نافذ کرنے ،نیک لوگوں سے نسبت پانے اور ان کے طریقِ کار پر چلتے ہوئے، قرآن وحدیث  کی تعلیمات کو اپنا نے کے لیے اُمت نے مُختلف بزرگوں کا دامن تھاما تو یہ قادری،چشتی،سہروردی،نقشبندی کہلائے۔ یہ سب کے سب اللہ  پاک کے بندے اور حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے اُمتی، محبّانِ صحابہ و اہلبیت، علماء کے چاہنے والے اورعاشقانِ اولیاء ہیں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تَصَوُّف کس چیز  کا  نام ہے؟

میٹھےمیٹھےاسلامی  بھائیو!اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ شریعت میں مفتیِ اسلام اور تَصَوُّف