Book Name:Ikhtiyarat-e-Mustafa (12Shab)
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو جو مرتبہ و مقام حاصل ہے،وہ کسی مُسلمان سے ڈَھکا چُھپا نہیں،لہٰذا آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِخْتِیارات،دِیگر انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے اِخْتِیارات سے زائد ہیں۔
خلق سے اولیاء اولیاء سے رُسل اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی
مُلکِ کونین میں انبیاء تاجدار تاجداروں کا آقا ہمارا نبی
سارے اچھوں میں اچھا سمجھئے جِسے ہے اُس اچھے سے اچھا ہمارا نبی
سارے اُونچوں میں اُونچا سمجھئے جِسے ہے اُس اُونچے سے اُونچا ہمارا نبی
سب چمک والے اُجلوں میں چمکا کیے اَندھے شیشوں میں چمکا ہمارا نبی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک نے اپنے پاکیزہ کلام قرآنِ کریم میں بھی کئی مقامات پر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِخْتِیارات کو بیان فرمایا ہے۔آئیے!اِخْتِیاراتِ مُصْطَفٰے پر مشتمل چند آیاتِ مُبارَکہ سنتی ہیں، چُنانچہ
پارہ5سُوْرَۃُ النِّسَآء کی آیت نمبر 65 میںاللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
فَلَا وَ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰى یُحَكِّمُوْكَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْنَهُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَ یُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۶۵) (پ۵،النسآء:۶۵)
ترجمۂ کنزُالعِرفان:تو اے حبیب!تمہارے رب کی قسم، یہ لوگ مسلمان نہ ہوں گے جب تک اپنے آپس کے جھگڑے میں تمہیں حاکم نہ بنالیں پھر جو کچھ تم حکم فرما دو اپنے دلوں میں اس سے کوئی رکاوٹ نہ پائیں اوراچھی طرح دل سے مان لیں۔
پارہ 10سُوْرَۃُ التَّوْبَۃ کی آیت نمبر 29میں ارشادِ خداوندی ہے: