Ambiya-e-Kiraam Ki Naiki Ki Dawat

Book Name:Ambiya-e-Kiraam Ki Naiki Ki Dawat

کرنے کا جذبہ پیداکرنا چاہئے،اگرپہلے اِس معاملے میں سُستی تھی تواس کو چُستی سے بدل دینا چاہئے،آج تو بہت آسانیاں ہیں،کسی کو نیکی کی  دعوت دیتے ہوئے شاید ہی کسی کو پتھروں کا سامنا کرنا پڑاہو،بلکہ اس کے بجائے چائے پانی کی دعوت پیش کی جاتی ہوگی،عمدہ اورلذیزکھانوں کی دعوت دی جاتی ہوگی،اِتنی آسانیوں اورسہولتوں میں تو ہمیں نیکی کی دعوت زِیادہ سے زِیادہ عام کرنی چاہئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نیکی کی دعوت کے فوائد،صورتیں اور ترک کرنے کے نقصانات

نیکی کی دعوت دینے کے بڑے فائدے ہیں، نیکی کی دعوت دینا اللہ والوں کی صفات میں سے ہے، نیکی کی دعوت دینا بہترین عبادت ہے، نیکی کی دعوت دینا صدقَۂ جاریہ  کا ذریعہ ہے۔ نیکی کی دعوت دینا دوسروں کے ساتھ اپنی بھی اصلاح کا باعث بنتا ہے۔ نیکی کی دعوت دینا جنت میں لے جانے والا کام ہے۔ نیکی کی دعوت دینا اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ عظیم خیر خواہی ہے۔نیکی کی دعوت دینادرجات کی بلندی کا باعث ہے۔ نیکی کی دعوت دینا انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَامکی سنت ہے۔ نیکی کی دعوت دینااللہ  کریم کی بارگاہ میں محبوب عمل ہے۔ نیکی کی دعوت دینے سے شیطان کی مخالفت ہوتی ہے۔ نیکی کی دعوت دینے سے شیطانی کاموں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ نیکی کی دعوت دینے سے معاشرے میں اصلاح کا پودا پروان چڑھتا ہے۔ نیکی کی دعوت دینے سے بندہ  اللہ پاک کی رحمتوں اور برکتوں کا مستحق ہوتا ہے۔

اس لیے موقع محل کی مناسبت سے نیکی کی دعوت دیتے رہنا چاہیے،مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد 3صفحہ 615 پر ہے۔ اَمْربالمعروف اور نہی عن المنکر(نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے)کی کئی صُورتیں ہیں: (1)اگر غالب گمان یہ ہے کہ یہ(نیکی کی عوت دینےوالا) ان سے کہےگاتووہ