Ghos-e-Pak Ka Khandan

Book Name:Ghos-e-Pak Ka Khandan

اپنے رشتہ داراسلامی بھائیوں کے بارے میں بھی یہ غور کرنا چاہیے کہ کیا ہمیں اورانہیں دیکھ کرقرآنِ پاک پڑھنا آتا ہے؟ نماز  میں کی جانے والی تلاوت اور پڑھی جانے والی تسبیحات و اذکارکیاہم درست طریقے سےپڑھتے ہیں؟ اس کی درستی کے لیے ہم نے کوئی انتظام کیا؟(مثلاًمدارس المدینہ ،مدرسۃ المدینہ بالغان ،مدرسۃ المدینہ بالغات یابذریعہ انٹر نیٹOnlineقرآنِ کریم سیکھنے کا اہتمام کیا؟) ہم نےاس کے لیے کیا کوشش کی؟جی ہاں!مشکل سے مشکل اینڈرائیڈموبائل(android Mobile)اورنہ جانے کتنی ہی ایپلی کیشنز (Applications)چلاناتوآتی ہیں،مگر افسوس!قرآنِ کریم دیکھ کر پڑھنا نہیں آتا،بدقسِمتی سے اِتنابھی نہیں آتاکہ جس سے نمازہی دُرست ہوسکے،کیونکہ یہ سیکھنے لیے نہ ہمیں شوق ہے نہ جذبہ ہے اور نہ ہی وقت نکالنے کی کوشش کرتے ہیں،غورکیجئے!کہیں!سوشل میڈیا(Social Media)اوراِنٹر نیٹ کاغلط اِستعمال کہیں ہمارے قِیمتی وقت کوتباہی کی طرف تو نہیں دَھکیل رہا۔اللہ پاک ہمیں وقت کی قدرکرتے ہوئے تعلیمِ قرآن حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”مدنی اِنعامات“

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کردہ حکایت سے جس طرح ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ   کی والدۂ ماجدہ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کے شوقِ تلاوت کا پتا چلا، وہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ پیدائشی ولی ہیں،آپ کی کرامات کا ظہور آپ کے پیدا ہوتے ہی شروع ہوگیا تھا اوروالدۂ ماجدہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کے شکمِ اَطہر سے ہی18پارے یاد فرماکر دنیا میں جلوہ گر ہوئے تھے۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی کچھ نہ کچھ وقت نکال کر تلاوتِ قرآنِ کریم  کی سعادت پائیں،سیکھے ہوئے ہیں تو دُوسروں کو سکھائیں،بڑی عمرکے(بالغ)اسلامی بھائی مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھیں یا پڑھائیں اور بڑی عمرکی(بالغہ)اسلامی بہنیں مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھیں یا پڑھائیں،اپنے مدنی مُنّوں اورمدنی مُنّیوں کو مدارس المدینہ میں داخل