Muashry Ki Islaah

Book Name:Muashry Ki Islaah

پیارے پیارےاسلامی  بھائیو!بیان کواختتا م کی طرف لاتےہوئےسنت کی فضیلت اورچندسنتیں اورآداب بیان کرنےکی سعادت حاصل کرتاہوں۔تاجداررسالت،شَہَنْشاہِ نبوت،مُصْطَفٰےجانِ رحمت،شمع بزمِ ہدایت،نَوشَۂ  بزمِ  جنّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافرمانِ جنّت نشان ہےجس نے میری سنت سے محبت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا ۔( مشکاۃ الصابیح، کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵)

سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا

جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

انگوٹھی پہننے کی سنتیں اور آداب 

       پیارےپیارےاسلامی بھائیو!آئیے!شیخ طریقت،امیراہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے’’163 مدنی پھول“سے انگو ٹھی  پہننے کی سنتیں اورآداب سنتےہیں:مردکوسونےکی انگوٹھی پہننا حرام ہے۔سلطانِ دو جہان،رَحمتِ عالَمیانصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےسونےکی انگوٹھی پہننےسےمنع فرمایا۔ (بُخاری  ج ۴ ص۶۷ حدیث ۶۳ ۸ ۵)(نابالغ)لڑکےکو سونے چاندی کا زَیور پہناناحرام ہے اور جس نے پہنایا وہ گنہگار ہو گا ۔ اسی طرح بچوں کے ہاتھ پاؤں میں بلا ضرورت مہندی لگانا ناجائز ہے۔ عورت خود اپنے ہاتھ پاؤں میں لگاسکتی ہے، مگرلڑکےکو لگائےگی تو گنہگارہوگی۔(بہارِ شریعت،۳/۴۲۸، دُرِّمُختارو رَدُّالْمُحتار ، ۹/۵۹۸) بچیوں کے ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانے میں حرج نہیں۔لوہےکی انگوٹھی جَہنَّمیوں کازیور ہے۔(ترمذی ج ۳ص ۳۰۵ حدیث۱۷۹۲) مرد کیلئے وہی انگوٹھی جائز ہے جومردوں کی انگوٹھی کی طرح ہو یعنی صِرف ایک نگینےکی ہو اور اگر اُس میں(ایک سےزیادہ یا) کئی نگینے ہوں تو اگرچِہ وہ چاندی ہی کی ہو،مرد کے لیے ناجا ئز